From Wikipedia, the free encyclopedia
سکھوں کی ایک مذہبی اور سیاسی جماعت۔ اکالی سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ جس کے معنی غیر فانی کے ہیں۔ اکالی جماعت اکال سے منسوب ہے۔ یہ ایک مذہبی جماعت ہے جو اپنے غلو کی وجہ سے مشہور ہے۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ نے مختلف حربوں سے کام لے کر اس کی طاقت مٹا دی تھی۔ اس زمانے میں اکالیوں میں بھولا سنگھ مذہبی تنگ دلی اور تعصب کی وجہ سے بہت بدنام تھا۔ اس جماعت کا مقصد یہ رہا ہے کہ مذہبی بنیادوں پر حکومت کی جائے۔
صدر | سکھبیر سنگھ بادل |
---|---|
تاسیس | 14 سمبر 1920 |
صدر دفتر | Block #6, Madhya Marg Sector 28, چندی گڑھ |
طلبا تنظیم | Student Organisation of India[1] (SOI)[2] |
یوتھ ونگ | Youth Akali Dal |
نظریات | سکھ مت پنجابیت[3] Punjabi Nationalism[4] |
سیاسی حیثیت | دایاں بازو[5] |
ای سی آئی حیثیت | State Party[6] |
اتحاد | قومی جمہوری اتحاد (بھارت) |
لوک سبھا میں نشستیں | 4 / 545 / 545<div style="background-color:
|
راجیہ سبھا میں نشستیں | 3 / 245
|
ودھان سبھا میں نشستیں | 60 / 117 (پنجاب قانون ساز اسمبلی)
1 / 90 (مجلس قانون ساز ہریانا)
|
انتخابی نشان | |
ویب سائٹ | |
www |
ہندوستان میں انگریزوں کے تسلط کے بعد اکالیوں کی زیادہ تر توجہ مذہب کی طرف رہی۔ لیکن جب برصغیر میں آزادی کی تحریک شروع ہوئی تو انھوں نے اپنے گورددواروں کو ہندو مہنتوں سے چھڑانے کے لیے تحریک شروع کی جو اکالی تحریک کے نام سے موسوم ہے۔ سر فضل حسین مرحوم کی توجہ سے گرروددوارہ ایکٹ منظور ہوا اور گوردوارے سکھوں کے حوالے کر دیے گئے۔ ماسٹر تارا سنگھ اور سنت فتح سنگھ اسی جماعت کے سربراہ تھے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.