سید وحید اشرف
بھارتی شاعر From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
بھارتی شاعر From Wikipedia, the free encyclopedia
سید وحید اشرف ایک بھارتی ماہر تصوف اور فارسی اور اردو کے شاعر ہیں۔ انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے، ایم اے اور پی ایچ ڈی (1965) کی سندیں حاصل کیں ۔[1][2][3][4][5][6][7][8][9][10][11][12][13][14][15][16] اشرف کے پی ایچ ڈی سطح کے مقالے کا عنوان لطائف اشرفی کا تنقیدی جائزہ ہے۔ بھارت کے کئی تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دینے کے بعد ،جن میں پٹیالہ یونیورسٹی، بڑودہ کی ایم ایس یونیورسٹی اور مدراس یونیورسٹی شامل ہیں، اشرف 1993 میں مدراس یونیورسٹی کے صدرشعبہ عربی، فارسی اور اردو کے طور پر وظیفہ حسنِ خدمت پر سبکدوش ہوئے۔ وہ سات زبانوں کے ماہر ہیں جن میں پہلوی، فارسی، عربی، اردو، انگریزی، ہندی اور گجراتی شامل ہیں۔ اشرف اردو، فارسی اور انگریزی [حوالہ درکار] میں لکتھے ہیں۔ وہ 35 سے زائد کتابیں لکھ چکے ہیں یا انھیں مدون یا تالیفی کام کرچکے ہیں جس کے لیے وہ کئی قومی اور بینالاقوامی اعزازات سے مشرف ہوئے ہیں۔[17][18][19][20][21][22] اشرف نے تصوف کے فروغ پر خصوصی توجہ دی ہے۔
سید وحید اشرف | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 فروری 1933ء (91 سال) |
شہریت | بھارت برطانوی ہند ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–) |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، اکیڈمک |
درستی - ترمیم |
اشرف کے آباواجداد کا تعلق کچھوچھاشریف کے سادات گھرانے سے ہے، جو مشرقی اترپردیش کے امبیڈکرنگر ضلع میں ہے۔ وہ 4 فروری 1933 کو لائبریریئن سید حبیب اشرف اور سیدہ حبیب کی تیسری اولاد تھے۔ حبیب گاؤں کے کتب خانے میں برسرخدمت تھے۔ حالانکہ وہ فرنگی محل بطور طالب علم جاچکے تھے، تاہم اپنی تعلیم مکمل نہیں کرسکے کیونکہ ان کے والد کا سانحہ اررتحال واقع ہو گیا تھا۔ ان کے مرحوم والد علم الجفر، علم الرمل کے ماہر تھے۔ حبیب نے اپنے سب سے بڑے صاحبزادے سید امین اشرف (جو علی گڑھ میں تھے) کو لکھا بسترمرگ پر چھ مہینے پہلے ہی 3 فروری 1972 کو تدفین کے گھر ہی میں قیام کرنے کے لیے کہا۔ وہ اپنے جد امجد مخدوم اشرف جہانگیرسمنانی کے سچے عقیدتمنداور عاشق تھے۔
سیدہ سعیدہ گاؤں کے یونانی حکیم کی دختر تھی۔ شادی سے قبل وہ اپنے والد کو اپنے مطب میں دواسازی میں میں مدد کرتی تھی۔ اسی کے سبب وہ طب یونانی کی اچھی خاصی واقفیت حاصل کرچکی تھی جس میں خواتین اور اطفال کے امراض کے علاج پر وہ خاص طور توجہ دے چکی تھی۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.