سیاست نامہ
سیاست کے موضوع پر فارسی کتاب / From Wikipedia, the free encyclopedia
سیاست نامہ یا سیر الملوک سلجوقی دور کے معروف وزیر نظام الملک طوسی کی مشہور تصنیف ہے۔ یہ کتاب فارسی زبان میں ہے اور 1092ء میں لکھی گئی۔ یہ پچاس ابواب پر مشتمل ہے۔ یہ پہلی تصنیف ہے جو آداب معاشرت و اخلاق، بادشاہوں و عمائدینِ سلطنت، قاضیوں اورخطیبوں وغیرہ کی سیاست پر نسبتاً سادہ زبان میں لکھی گئی ہے۔کتاب میں بہت سی اہم روایات بھی ہیں۔ اس میں بعض سیاسی اور سماجی تحریکوں کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی گئی ہیں، جن کی تاریخی اہمیت مسلم ہے۔[1]
اجمالی معلومات سیاست نامہ, (فارسی میں: سیاست نامہ) ...
سیاست نامہ | |
---|---|
(فارسی میں: سیاست نامہ) | |
مصنف | نظام الملک طوسی |
اصل زبان | فارسی |
موضوع | سیاسیات ، سیاسی فلسفہ |
تاریخ اشاعت | 1092 |
درستی - ترمیم |
بند کریں