سونے کی منڈیاں
سونے کی بین الاقوامی خرید و فروخت کا بازار / From Wikipedia, the free encyclopedia
سونے کی منڈی (گولڈ مارکیٹ) سے مراد وہ بازار ہے جہاں بڑے پیمانے پر ایسے سونے کی خرید و فروخت ہوتی ہے جو زیور کی شکل میں نہیں ہوتا (اسے کچا یا پٹھور یا پاسہ سونا بھی کہتے ہیں)۔ یوں تو ہر شہر میں سونے کی منڈی ہوتی ہے لیکن دنیا میں پانچ ایسے شہر ہیں جہاں عالمی پیمانے پر سونا خریدا اور بیچا جاتا ہے کیونکہ یہاں بڑے گولڈ ایکسچینج قائم ہیں۔
مالیاتی لحاظ سے چاندی اور سونے میں لگ بھگ وہی فرق ہوتا ہے جو دس روپے اور ہزار روپے کے بینک نوٹ میں ہوتا ہے۔ مالیات کی دنیا میں سونے کو outside money کہتے ہیں جبکہ کاغذی کرنسی اور کاغذی اثاثوں کو inside money کہتے ہیں۔[1]