سونپور مویشی میلہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
سون پور مویشی میلہ ( ہندی: सोनपुर पशु मेला ) کارتک پورنیما (یوم ماہ تمام) کو نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں سون پور، بہار میں [1] [2] دریائے گنگا ( گنڈک ) کے سنگم پر لگتا ہے۔ [3] [4] اسے ہری ہر کشیترا میلہ بھی کہتے ہیں۔ یہ بہت ہی مقبول میلہ ہے جس میں پورے ایشیا سے لوگ شرکت کرتے ہیں۔ سونپور مویشی میلے کو ایشیا کا سب سے بڑا مویشی میلہ مانا جاتا ہے۔ عموما یہ میلہ پندرہ دن سے ایک ماہ تک لگتا ہے۔ [5] اس کی شروعات تاریخی طور پر سارن کے سوریاونشی بیس بادشاہوں نے کی تھی۔ 2018 میں یہ میلہ 21 نومبر کو شروع ہوا اور 22 دسمبر تک جاری رہا۔ [6]