From Wikipedia, the free encyclopedia
سعودی عرب قومی پرچم (سرکاری نام:علم المملكة العربية السعودية) سعودی عرب کا قومی پرچم ہے۔ جو سعودی حکومتی پرچم ہے۔ جو 15 مارچ 1973ء سے چلا آ رہا ہے۔ اس پر خط ثلث میں کلمہ طیبہ درج ہے اور ایک سفید رنگ میں تلوار۔ یہ واحد پرچم ہے جسے کسی بھی موقع پر سرنگوں نہیں کیا جاتا۔
پرچم پر احترام کے طور پر، خوش نویسانہ خط ثلث میں، کلمہ طیبہ درج ہے:
سبز رنگ اسلام اور تلوار ملک کے بانی خاندان آل سعود کو ظاہر کرتی ہے[2] یا فوجی طاقت اور سعودی عرب کی صلاحیت کو۔[3]
پرچم کو دونوں اطراف سے ایک جیسے انداز میں تیار کیا جاتا ہے تا کہ کلمہ طیبہ کو دائیں سے بائیں درست پڑھا جا سکے۔ اور تلوار پرچم کے دونوں طرف کلمہ طیبہ کے نیچے دائیں سے بائیں ہوتی ہے۔ پرچم کو بائیں طرف، مطلب بانس یا کھمبا کے بائیں طرف سے لہرانا برا سمجھا جاتا ہے۔ جب سامنے سے دیکھنے سے وہ بائیں طرف ہو، جبکہ پرچم کو دائیں طرف سے لہرانے کا حکم ہے (سعودی حکومت کے مطابق)۔ پرچم میں سبز رنگ 349 سی (سی90، ایم12، وائی95، کے 40) کی نسبت سے ہوتا ہے۔[4]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.