سشمیتا سین
From Wikipedia, the free encyclopedia
سشمیتا سین بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں ۔ وہ 19 نومبر 1975 کو پیدا ہوئیں[2]۔ انھوں نے اٹھارہ سال کی عمر میں "مس یونیورس" کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں [3]۔ وہ ایک تنہا ماں ہیں جنھوں نے 2000 میں پہلی بیٹی اور 2010 میں دوسری بیٹی گود لی۔ انھوں نے ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ تامل اور بنگالی فلموں میں بھی کام کیا۔بہترین اداکاری کی وجہ سے مختلف ایوارڈز حاصل کیے انھیں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔مس یونیورس کا اعزاز جیتنے کے بعد انھیں مختلف فلموں میں اداکاری کی پیشکش ہوئی اور انھوں نے اداکاری کا آغاز فلم "دستک "سے کیا جو 1996 میں ریلیز ہوئی. ان کی پہلی کامیاب کمرشل تامل فلم "رت جگا" ہے جو 1997 میں ریلیز ہوئی اس کے بعد انھوں نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں صرف تم, قسم, آنکھیں اور میں ہوں ناں شامل ہیں جنھوں نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ انھوں نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ اسٹیج پر بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے اور مختلف معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا اور انھیں اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے 2013 میں مدر ٹریسا ایوارڈ بھی جیتا۔
سشمیتا سین | |
---|---|
(بنگالی میں: সুস্মিতা সেন)،(پنجابی میں: Sushmita Sen) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 19 نومبر 1975ء (49 سال)[1] حیدر آباد |
رہائش | ممبئی |
شہریت | بھارت |
قد | |
وزن | |
تعداد اولاد | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | متھی بائی کالج |
پیشہ | ادکارہ ، ماڈل ، شریک مقابلہ حسن ، فلم اداکارہ ، کاروباری شخصیت |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |