سریندر سائی
From Wikipedia, the free encyclopedia
سریندر سائی بھارت کی ریاست اوڈیشا کے ایک مشہور مجاہد آزادی رہ چکے ہیں۔ ان کی اور ان کے معاون ساتھیوں کی کوششوں کی وجہ سے اور کئی دوسروں نے برطانیویوں کی مزاحمت کی اور کامیابی سے مغربی اوڈیشا کے علاقے کو ایک عرصے تک برطانوی حکمرانی سے بچائے رکھا تھا، حالاں کہ اس کی وجہ سے ان کے کچھ ساتھیوں کو انگریز حکومت نے خاموشی سے مار ڈالا، کچھ کو سزائے کالا پانی کے لیے اس وقت کم آبادی والے خطرناک انڈمان و نکوبار جزائر بھیجا گیا تھا۔ کچھ ساتھی اور خود سریندر سائی اسیری کی حالت ہی میں دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔
اجمالی معلومات سریندر سائی, (اڈیا میں: ବୀର ସୁରେନ୍ଦ୍ର ସାଏ) ...
سریندر سائی | |
---|---|
(اڈیا میں: ବୀର ସୁରେନ୍ଦ୍ର ସାଏ) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 جنوری 1809ء سمبلپور ضلع |
وفات | 23 مئی 1884ء (75 سال) |
عملی زندگی | |
پیشہ | انقلابی |
درستی - ترمیم |
بند کریں