From Wikipedia, the free encyclopedia
ایک چوپایہ پستانیہ جانور ہے۔ دنیا بھر کی اس کی تقریباًً آٹھ اقسام پائی جاتی ہیں۔ ان کی بستیوں کی بڑی تعداد شمالی نصف کرہ میں جبکہ کچھ بستیاں جنوبی نصف کرہ میں بھی موجود ہیں۔ اس کے نر کو اُردو میں ریچھ اور مادہ کو ریچھنی کہا جاتاہے۔ ریچھ زیادہ تر براعظم شمالی امریکا، جنوبی امریکا، یورپ اور ایشیا میں پائے جاتے ہیں۔ دورِ حاضر کے جدید ریچھ عام طور پر بڑے جسم، چھوٹی ٹانگوں، قدرے بڑی تھوتھنی، جھبرے بال، زمین پر ٹکاکر چلنے والے ہاتھ اور پنچے اور ایک چھوٹی دم کے حامل ہوتے ہیں۔ قطبی ریچھ زیادہ تر گوشت خور ہوتے ہیں جبکہ دیوقامت پانڈا کی خوراک بانس ہوتی ہے جبکہ باقی ماندہ چھ اقسام ہمہ خورہوتی ہیں اور ان کی خوراک میں زیادہ تر چھوٹے جانور اور پودے شامل ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.