رنویر سنگھ
بھارتی فلم اداکار / From Wikipedia, the free encyclopedia
رنویر سنگھ جولائی 1985ء کو پیدا ہوئے۔وہ ایک بھارتی اداکار ہیں۔ ان کا شمار ہندی فلموں کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔اس وقت وہ بھارتی فلموں کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بھی مانے جاتے ہیں۔ 2 فلم فیئر ایوارڈذ کے ساتھ ساتھ انھیں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے متعدد ایوارڈز ملے اور 2012 سے وہ "فاربس انڈیا سلیبرٹی" کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔ انڈیانا یونیورسٹی بلومنگٹن سے بیچلر کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد، سنگھ نے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ انھوں نے کئی اشتہارات میں کام کیا اور یش راج فلمز کی رومانوی مزاحیہ فلم "بینڈ باجا بارات" میں ایک اہم کردار ادا کیا. اس فلم نے کامیابی کے بہت سے نئے ریکارڈ بنائے اس فلم میں بہترین اداکاری کی وجہ سے انھیں فلم فیئر " نئے آنے والے بہترین مرد اداکار "کا ایوارڈ ملا. سنگھ نے سنجے بھنسالی کی ہدایت کردہ تین فلموں میں کام کرکے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ان کی فلم "باجی راؤ مستانی" میں ان کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا گیا۔فلم "پدمات" میں علاالدین خلجی کا کردار ادا کرکے ناقدین تک کو تعریف و توصیف پر مجبور کر دیا۔
رنویر سنگھ | |
---|---|
(ہندی میں: रणवीर सिंह) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6 جولائی 1985ء (39 سال)[1] ممبئی [2] |
شہریت | بھارت |
زوجہ | دپکا پڈوکون (14 نومبر 2018–) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | انڈیانا یونیورسٹی |
پیشہ | فلم اداکار ، ریپر [3] |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
اعزازات | |
فلم فئیر تنقیدی اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:پدما وت ) (2019) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار (برائے:باجی راؤ مستانی ) (2016) | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |