From Wikipedia, the free encyclopedia
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، (چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ، ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ لاہور)ایک عالم دین ڈاکٹر اور مفتی ہیں آپ کے والد ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کو 12 جون، 2009ء جمعہ کی نماز کے بعد ایک بم دھماکے میں ہلاک دیا گیا تھا۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اس وقت جامعہ نعیمیہ لاہور کے پرنسپل ہیں،21 مئی ، 2024 اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین مقرر ہوئے[1]۔ ان کے دادا مفتی محمد حسین نعیمی نے یہ جامعہ تعمیر کروایا تھا، مولانا ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا تعلق اعتدال پسند مذہب اہل سنت و جماعت سے ہے میڈیا میں آئے روز شدت پسندوں کے خلاف ان کے بیانات آتے رہتے ہیں ان کے والد کو بھی دہشت گرد طالبان کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کی پاداش میں قتل کیا گیا تھا 26 فروری 2014ء کو لاہور میں 50 سے زائد اہل سنت جماعتوں کے دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے آل پارٹیز اینٹی طالبان کانفرنس منعقد کی جس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات ختم کر کے فوری آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا [2] اب راغب حسین نعیمی کا نام ایک بار پھر میڈیا میں گردش کر رہا ہے کہ انھیں طالبان نے قتل کرنے کی دھمکی دی ہے[3]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.