From Wikipedia, the free encyclopedia
رابرٹ ایڈلر (Robert Adler) ٹیلی ویژن ریموٹ کنٹرول کے امریکی موجد۔ ویانا میں پیدا ہوئے۔ فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ویانا یونیورسٹی سے حاصل کی۔ رابرٹ ایڈلر نے اپنے اٹھاون سالہ فنی کیرئر میں ایک سو اسّی سے زائد ایجادات پیٹنٹ کروائیں۔ انھیں 1997ء میں ٹی وی ریموٹ ایجاد کرنے پر یوجین پولی کے ہمراہ مشترکہ طور پر ایمی ایوارڈ دیا گیا ۔
رابرٹ ایڈلر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 دسمبر 1913ء [1] ویانا |
وفات | 15 فروری 2007ء (94 سال)[1] بوئس |
وجہ وفات | عَجزِ قلب [2] |
مدفن | بوئس |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا آسٹریا |
مذہب | یہودیت [2] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ ویانا (–1937) |
تخصص تعلیم | طبیعیات |
تعلیمی اسناد | پی ایچ ڈی |
پیشہ | موجد ، طبیعیات دان ، استاد جامعہ |
شعبۂ عمل | برقی ہندسیات |
ملازمت | یونیورسٹی آف الینوائے ایٹ اوربانا–شیمپیئن |
کارہائے نمایاں | دور تضبیط [3] |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | دوسری جنگ عظیم |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
ایڈلر اٹھاون سال تک پہلا ٹی وی ریموٹ کنٹرول بنانے والی کمپنی زینتھ میں ملازم رہے اور انھوں نے وہیں پر پہلی بار ایسا ریموٹ کنٹرول بنایا جو الٹرا سونک سگنل استعمال کرتا تھا۔
رابرٹ ایڈلر کو دوسری جنگِ عظیم کے دوران عسکری مواصلاتی آلات کی تیاری کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے اور انھیں سرفس ایکاسٹک ویو ٹیکنالوجی کا موجد بھی مانا جاتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی موجودہ زمانے کی ٹی وی اور کمپیوٹر سکرینوں میں استعمال ہوتی ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.