سعودی عرب کا ایک رہائشی علاقہ From Wikipedia, the free encyclopedia
خیبر ( عربی: محافظة خيبر) سعودی عرب کا ایک رہائشی علاقہ ہے۔[3]
خیبر | |
---|---|
(عربی میں: خيبر)[1] | |
خیبر | |
انتظامی تقسیم | |
ملک | سعودی عرب [2] |
متناسقات | 25°41′55″N 39°17′33″E |
آبادی | |
کل آبادی | |
مزید معلومات | |
اوقات | متناسق عالمی وقت+03:00 |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 104979 |
درستی - ترمیم |
خیبر عبرانی لفظ ہے، جس کے معنی قلعہ کے ہیں، اس بستی کویہود سے بڑا قدیم تعلق ہے اور پھراس سرزمین کوقلعوں کی سرزمین کہا جائے توصحیح بھی ہے، اس لیے کہ یہاں بہت سے قلعے تھے جن کی یادگار آج تک باقی ہے، خیبر حجاز کا بڑا زرخیز علاقہ ہے جس کوتجارتی لحاظ سے بھی بڑی اہمیت حاصل تھی یہاں کے یہود اقتصادی حیثیت سے بہت ممتاز تھے؛ انھوں نے متعد دجنگی قلعے بنارکھے تھے، جن میں سات قلعے بہت مشہور تھے: #ناعم (2)قموص (3)حصن الشق (4)حصن النطاۃ (5)حصن السلالم (6)حصن الوطیح (7)حصن الکتیبہ۔[4] شمال حجاز میں یہود کابڑا مرکز خیبر تھا جوشام کے راستے میں مدینہ منورہ سے تقریباً آٹھ منزل پر واقع ہے، یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ یہاں کی یہودی آبادی کہیں سے ہجرت کرکے آئی تھی یایہیں کی خود عرب آبادی نے یہودیت قبول کرلی تھی، بعض قرائن سے پتہ چلتا ہے کہ یہ قدیم آبادی ہے، معجم البلدان نے خیبر کی وجہ تسمیہ کے سلسلہ میں لکھا ہے کہ یہ بستی خیبر بن قانیہ کی طرف منسوب ہے، اس لحاظ سے ان کے اور انصار کے جدّ اعلی ایک ہی ہیں، انصار کے جداعلیٰ یثرب بن قانیہ تھے۔ یعقوبی کا بیان ہے کہ اسی میں بیس ہزار سپاہی رہتے تھے [5] یعقوبی کے اس بیان سے خیبر کی وسعت اور اس کی آبادی کی کثرت کا اندازہ ہوتا ہے۔ یہود کی اسلام کے خلاف ریشہ دوانیاں جب بہت بڑھ گئیں توسنہ7ھ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے خلاف جارحانہ کارروائی کرکے اُن کوشکست دی ام المومنین صفیہ کا وطن خیبر ہی تھا۔
خیبر مدینہ منورہ سے 60 میل کے فاصلے پر واقعہ یہودیوں کا بڑا شہر تھا۔ یہودی سازشیں کرتے تھے، جس کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ان پر حملہ کر کے قلعہ خیبر فتح کر لیا۔ یہاں کی زمینوں کی پیداوار کا نصف حصہ اسلامی حکومت کے تصرف میں آیا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.