صبح From Wikipedia, the free encyclopedia
خلیج عقبہ بحیرہ احمر کی ایک خلیج ہے جو جزیرہ نمائے سینا کے مشرقی اور جزیرہ نمائے عرب کے مغربی جانب واقع ہے۔ اس کے ساحلوں سے مصر، اسرائیل، اردن اور سعودی عرب کی سرحدیں لگتی ہیں۔
خلیج عقبہ شمالی بحیرہ احمر میں جزیرہ نمائے سینا کے گرد واقع دو خلیجوں میں سے ایک ہے جس میں دوسری خلیج خلیج سوئز ہے جو سینا کے مغربی جانب ہے۔
خلیج عقبہ زیادہ سے زیادہ 24 کلومیٹر چوڑی اور آبنائے تیران سے شمال کی جانب 160 طویل ہے۔ خلیج کے شمالی حصے پر تین اہم شہر طابا (مصر)، ایلات (اسرائیل) اور عقبہ (اردن) واقع ہیں۔ یہ تینوں شہر نہ صرف اہم تجارتی بندرگاہیں ہیں بلکہ سیاحتی اعتبار سے بھی انتہائی مقبول ہیں۔ جزیرہ نما سینا کا شہر شرم الشیخ بھی اسی خلیج کے کنارے واقع ہے۔
اسرائیل میں اس خلیج کو "خلیج ایلات" کہا جاتا ہے۔ اسرائیل کا شہر ایلات اس کے کنارے پر ہے جہاں سے عام کشتی بھی ایک گھنٹے میں سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ پہنچ سکتی ہے اسی لیے ایلات کا شہر اسرائیل کو دینے کے لیے برطانیہ نے اردن اور فلسطین کے بے شمار علاقے کاٹ کر اسرائیل کو دے دیے۔
ویکی ذخائر پر خلیج عقبہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.