خشونت سنگھ
بھارتی صحافی / From Wikipedia, the free encyclopedia
خشونت سنگھ (پنجابی: ਖੁਸ਼ਵੰਤ ਸਿੰਘ) (پیدائش: 2 فروری 1915ء/ وفات : 20 مارچ 2014ء) بھارت کے مشہور مصنف، تاریخ دان اور نقاد تھے۔ ان کا پیدائشی نام خوش حال سنگھ تھا۔ وہ ایک قانون داں، صحافی اور سیاست دان تھے۔ انھوں نے 1947ء میں تقسیم ہند کا بہت قریب سے معائنہ کیا تھا اور اس واقعہ نے انھیں اتنا متاثر کیا کہ انھوں نے اپنی مشہور زمانہ اور مایہ ناز کتاب ٹرین ٹو پاکستان لکھ ڈالی جسے غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔ 1998ء میں اس ناول پر ایک فلم بھی بنی۔ پنجاب میں جنمے خوشونت سنگھ کی تعلیم نئی دہلی میں ہوئی اور انھوں نے قانون کی پڑھائی سینٹ اسٹیفنز کالج دہلی میں مکمل کی۔ اس کے بعد وہ کنگز کالج لندن چلے گئے اور مزید تعلیم حاصل کی۔ لاہور عدالت میں انھوں نے کچھ دنوں وکالت کی اور بعد ازاں وہ انڈین فورین سروسز کے متعلق ہو گئے۔ 1951ء میں انھیں آکاش وانی (ریڈیو ناشر) میں بطور صحافی نامزد کیا گیا۔ اس کے بعد یونیسکو میں شعبہ برائے ماس کمیونیکیشن میں چلے گئے۔ ان دونوں جگہ کام کرنے کی وجہ سے ان کے دل میں ادب میں طبع آزمائی کا خیال آیا۔ بطور لکھاری وہ اپنی غیر جانبداری، مزاحیہ انداز، سیکیولرزم اور شاعری طرز ادا کے لیے مشہور تھے۔ وہ ہندوستان اور یورپی سماج کا معائنہ جس انداز میں کیا کرتے تھے وہ قارئین کو خوب بھاتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایک کامیاب مزاحیہ نگار کے طور پر مشہور ہوئے مگر ان کا قلم تنقیدی تھا۔ یہ بات الگ ہے کہ ان کی تنقید میں اصلاح کا پہلو نمایاں ہوتا تھا لیکن یہ سب کچھ مزاح کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہوتا تھا۔ انھوں نے 1970ء اور 1980ء کے دوران میں کئی مجلوں، رسالوں اور اخباروں میں ادارتی خدمات دیں۔ وہ 1980ء تا 1986ء بھارتی پارلیمان کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن رہے۔
خُشونت سِنگھ | |
---|---|
(انگریزی میں: Khushwant Singh)،(اردو میں: خشونت سنگھ) ![]() | |
خشونت سنگھ نئی دہلی میں | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | (1915-02-02) 2 فروری 1915 (عمر 109 برس) ہڈالی، موجودہ ضلع خوشاب، برطانوی راج |
وفات | 20 مارچ 2014(2014-30-20) (عمر 99 سال) نئی دہلی [1] ![]() |
قومیت | بھارتی |
زوجہ | کاول ملک |
عملی زندگی | |
مادر علمی | سینٹ رافل کالج دہلی کنگز کالج لندن |
پیشہ | صحافی، مصنف، تاریخ دان |
مادری زبان | پنجابی ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [2]، ہندی ![]() |
ملازمت | نیشنل ہیرالڈ ، ہندوستان ٹائمز ![]() |
کارہائے نمایاں | ٹرین ٹو پاکستان [3]، دلی ایک ناول ![]() |
اعزازات | |
دستخط | |
![]() |
IMDB پر صفحات ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
1974ء میں انھیں پدم بھوشن دیا گیا۔ لیکن آپریشن بلیو اسٹار کے بعد انھوں نے پدم بھوشن لوٹا دیا۔ یہ آپریشن بھارتی فوج نے امرتسر میں کیا تھا۔ 2007ء میں انھیں پدم وبھوشن ملا۔