![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/7/7e/Aerial_photographs_of_Qom%252C_29_March_2018_%252813970109000106636579121753288836_38629%2529_%2528cropped%2529.jpg/640px-Aerial_photographs_of_Qom%252C_29_March_2018_%252813970109000106636579121753288836_38629%2529_%2528cropped%2529.jpg&w=640&q=50)
حرم فاطمہ معصومہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
حرم فاطمہ معصومہ ایران کا ایک حرم جو قم میں واقع ہے۔[1] فاطمہ معصومہ آٹھویں امام رضا کی ہمشیرہ اور ساتویں امام موسیٰ کاظم کی دختر تھیں (طبری 60)۔ شیعہ اسلام میں خواتین کو اکثر اولیاء کے طور پر احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اگر وہ بارہ اماموں میں سے کسی کی قریبی رشتہ دار ہوں، اس لیے فاطمہ معصومہ کو ایک ولی کی حیثیت سے محترم مانا جاتا ہے اور قم میں ان کا مزار ایران کے سب سے اہم شیعہ مزاروں میں شمار ہوتا ہے۔ ہر سال ہزاروں شیعہ مسلمان فاطمہ معصومہ کے مزار کی زیارت کی خاطر قم کا سفر کرتے ہیں اور ان سے برکتیں مانگتے ہیں۔
اجمالی معلومات مزار فاطمہ معصومہ, بنیادی معلومات ...
مزار فاطمہ معصومہ | |
---|---|
![]() مزار فاطمہ معصومہ، ہمشیرہ علی رضا | |
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 34.6418°N 50.8789°E / 34.6418; 50.8789 |
مذہبی انتساب | اسلام |
ملک | ایران |
تعمیراتی تفصیلات | |
نوعیتِ تعمیر | مسجد |
طرز تعمیر | ایرانی |
تفصیلات | |
گنبد | 3 |
مینار | 6 |
بند کریں
مزار کے اندر نویں بارہویں شیعہ امام محمد تقی کی تین بیٹیاں بھی مدفون ہیں۔