حافظ ابراہیم
From Wikipedia, the free encyclopedia
حافظ ابراہیم (1871ء تا 1932ء) 20ویں صدی کے مصر کے عربی زبان کے شاعر ہیں۔ انھیں “شاعر النیل“ کہا جاتا ہے۔ غریب عوام کی سیاسی آواز بننے کی وجہ سے انھیں عوامی شاعر کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ [1] انھوں نے اپنی شاعری میں عام مصریوں کے مسائل کو موضوع بنایا مثلاً خواتین کے حقوق، غربت، تعلیم اور سلطنت برطانیہ کی تنقید وغیرہ۔[1][2]
اجمالی معلومات حافظ ابراہیم, پیدائش ...
حافظ ابراہیم | |
---|---|
پیدائش | 24 فروری 1872(1872-02-24) دیروط، محافظہ اسیوط، مصر |
وفات | جون 21، 1932(1932-60-21) (عمر 60 سال) |
قومیت | مصری ![]() |
بند کریں
حافظ ابراہیم ان مصری شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنھوں نے 19ویں صدی کے اواخر میں کلاسیکی عربی شاعری کو جلا بخشی اور کلاسیکی عروض و قوافی کو استعمال کرتے ہوئے ایسے معانی اور تاثرات پیش کیے جو عام کلاسیکی شاعر کے لیے بالکل انجان تھے۔ حافظ ابراہیم کو سیاسی اور سماجی شاعر کہا جاتا ہے۔