From Wikipedia, the free encyclopedia
جے آر ڈی ٹاٹا (انگریزی: J. R. D. Tata) (29 جولائی 1904ء-29 نومبر 1993ء) بھارت کے خلاباز، تاجر اور ٹاٹا گروپ کے صدر نشین اور ٹاٹا سنز کے شراکت دار تھے۔ ان کا پورا نام جہانگیر رتن جی دادابھوئے ٹاٹا ہے
جے آر ڈی ٹاٹا | |
---|---|
(انگریزی میں: Jehangir Ratanji Dadabhoy Tata) | |
Tata at an event in 1955 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 29 جولائی 1904 پیرس، فرانس |
وفات | 29 نومبر 1993 89 سال) جنیوا، سویٹذرلینڈ | (عمر
مدفن | پیئغ لاشئیز قبرستان [1] |
شہریت | French (1904–1928) بھارتی قوم (1929–1993) |
زوجہ | Thelma Vicaji Tata |
والدین | Ratanji Dadabhoy Tata Suzanne "Sooni" Brière |
عملی زندگی | |
مادر علمی | کیتھڈرل اینڈ جان کینون اسکول |
پیشہ | Businessman |
کل دولت | £ 200 million (1990)[2] |
اعزازات | |
بھارت رتن | |
IMDB پر صفحات، IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
وہ بھارت کے مشہور تجارتی خاندان ٹاٹا خاندان کے چشم و شراغ تھے۔ والد رتن جی دادا بھوئے ٹاٹا بڑے تاجر اور والدہ سوزان بریری تھیں۔ ان کی والدہ بھارت میں کار ڈرائیو کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔ 1929ء میں جے آر ڈی ٹاٹا وہ پہلے بھارتی پائلٹ بنے جنہیں لائسنس دیا گیا۔ وہ ٹاٹا کنسلٹینسی سروسز، ٹاٹا موٹرز، ٹائٹن انڈسٹریز، ٹاٹا سالٹ]]، وولٹاس اور ایئر انڈیا سمیت ٹاٹا گروپ کی متعدد کمپنیوں کے بانی ہیں۔ 1983ء میں انھیں فرانس میں لیجن آف آنر سے نوازا گیا۔ 1955ء میں حکومت ہند نے پدم وبھوشن اور 1992ء میں بھارت رتن سے نوازا۔[3]
جے آر ڈی کی ولادت 29 جولائی 1904ء کو ایک پارسی خاندان میں ہوئی۔ ان کا نام جہانگیر رکھا گیا۔ وہ مشہور تاجر رتن جی دادابھوئے ٹاٹا اور ان کی فرانسیسی اہلیہ سوزان برین کی دوسری اولاد تھے۔[4] ان کے والد بھارت کے مایہ ناز تاجر اور صنعت کار [[جمسیٹ جی کے کزن تھے۔ ان کی بہن سیالا کی شادی دنشا مانک جی پیٹی سے ہوئی۔ ان کی سالی مریم جناح، جن کا اصلی نام رتن بائی پیٹی]] تھا کی شادی محمد علی جناح سے ہوئی جو بعد میں پاکستان کے بانی بنے۔ دونوں کی بیٹی دینا واڈیا کی شادی مشہور تاجر نیول واڈیا سے ہوئی۔ چونکہ ان کی والدہ فرانسیسی تھی لہذا ان کے ابتدائی ایام فرانس میں ہی گذرے اور فرانسیسی زبان ان کی مادری زبان بنی۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے دوران میں سپاہی ریجیمینٹ میں کا حصہ تھے۔[5][6] یہ پوری ریجیمینٹ مراکش میں ایک مہم کے دوران میں ہلاک ہو گئی مگر اس سے قبل ہی وہ ریجیمینٹ سے الگ ہو چکے تھے۔[5][7]
جہانگیر نے اپنا کیرئر بحیثیت پائلٹ شروع کیا۔ ایک بار سفر کے دوران میں اپنے دوست کے والد لوئس بلیریٹ سے متاثر ہو کر انھوں اس پیشہ کو اختیار کیا تھا۔ 10 فروری 1929ء کو پالئٹ کا لائسنس حاصل کرنے والے وہ پہلے بھارتی بنے۔ بعد میں انھوں نے بابائے بھارتی فضائیہ کہا جانے لگا۔ انھوں نے بھارت کی قومی ایئر لائن کی بنیاد رکھی اور اپنے دوست نیول ونٹسینٹ کے ساتھ مل کر ٹاٹا ایئر لائنز کو بعد میں ایئر انڈیا کہلائی، کو شروع کیا۔
1983ء میں انھیں فرانس میں لیجن آف آنر سے نوازا گیا۔ 1955ء میں حکومت ہند نے پدم وبھوشن اور 1992ء میں بھارت رتن سے نوازا۔ 1948ء میں انھیں بھارتی فضائیہ کی طرف سے اعزازی گروپ کپتان کا خطاب دیا گیا۔ 4 اکتوبر 1966ء کو انھیں ایئر کمانڈو سے بریگیڈیئر بنایا گیا۔[8] بعد ازاں ایئر وائس مارشل بنایا گیا۔
ان کی وفات جنیوا، سویٹذرلینڈ میں 29 نومبر 1993ء کو ہوئی۔ اس وقت وہ 89 برس کے تھے۔ انھیں کڈنی میں انفیکشن ہو گیا تھا۔[9] ان کی وفات پر بھارتی پارلیمان کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا حالانکہ یہ اعزاز صرف ارکان پارلیمان کو ہی ملتا ہے۔ انھیں پیرس میں دفنایا گیا۔
2012ء میں آؤٹ لک کے عظیم ترین بھارتی پول میں چھٹا سب سے عظیم بھارتی مانا گیا۔[10]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.