![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/ur/thumb/0/0a/2010_G-20_Toronto_summit_logo.svg/langur-640px-2010_G-20_Toronto_summit_logo.svg.png&w=640&q=50)
جی 20 ٹورنٹو اجلاس، 2010ء
From Wikipedia, the free encyclopedia
2010ء ٹورانٹو چوٹی جی-بیس ممالک کی چوتھی ملاقات جون 2010ء میں ٹورانٹو میں منعقد ہوئی۔ اس کے ساتھ کی ملاقات انٹاریو کے شمالی شہر ہنٹس ویل میں منعقد کی گئی۔
اجمالی معلومات جی-20 ٹورنٹو اجلاس 2010 2010 G-20 Toronto summit, میزبان ملک ...
جی-20 ٹورنٹو اجلاس 2010 2010 G-20 Toronto summit | |
---|---|
![]() | |
میزبان ملک | کینیڈا |
تاریخ | جون 26–27، 2010 |
مقامات | Metro Toronto Convention Centre |
شہر | ٹورانٹو، انٹاریو |
اگلا | 2009 G-20 Pittsburgh summit |
پچھلا | 2010 G-20 Seoul summit |
ویب سائیٹ | Official website |
بند کریں
اس ملاقات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے جن پر ایک بلین ڈالر تک کا خرچہ آ سکتا ہے۔ پولیس کو وسیع اختیارات دیے گئے کہ وہ کسی کو اپنا نام پتہ نہ بتانے کے الزام میں گرفتار کر سکتی ہے۔[1][2][3] زیریں شہر ٹورانٹو کو پولیس کی بڑی تعداد محفوظ کرنے میں لگی رہی۔ معمولی شک پر شہریوں کی گرفتاریاں مکمل کر کے سنگین الزامات لگائے گئے۔
26 جون کو مظاہرین اور پولیس کے درمیان معمولی جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد پولیس نے "مشتبہ" افراد کو زمین پر گرا کر رسیوں سے باندھ کر گرفتار کرنا شروع کر دیا جن میں سے بیشتر جامعہ ٹورانٹو کے طالب علم تھے۔[4]