![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/e/ee/Jashodaben_Narendrabhai_Modi_painted.jpg/640px-Jashodaben_Narendrabhai_Modi_painted.jpg&w=640&q=50)
جیشودابن
From Wikipedia, the free encyclopedia
جیشودابن (پیدائش:1952) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کشیدہ تعلق رکھنے والی بیوی ہیں۔ یہ شادی 1968 میں وادنگر میں روایتی انداز میں دونوں خاندانوں کی رضامندی سے ہوئی۔ اس وقت نریندر مودی 18 کے تھے[1] اور جیشودابن 16 کی تھی۔[2] شادی کے کچھ ہی وقت بعد نریندر مودی نے جشودابین کے ساتھ رہناچھوڑکر تین سال کی مسافرت اختیار کر لی، تاکہ وہ سنیاس پر عمل پیرا ہوں۔ اس کے بعد وہ اپنے چچا کے کاروبار میں شامل ہوئے اور پھر عوامی عہدہ اختیار کر گئے۔[3] مودی نے 2014 کی انتخابی مہم تک اس شادی کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا۔ جیشودابن آج بھی خود کو نریندر مودی کی بیودی سمجھتی ہیں۔ وہ اپنی تعلیم کی تکمیل کے بعد تدریسی پیشے سے وابستہ ہوئی تھیں۔[4]
جیشودابن | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1952ء (عمر 71–72 سال) ![]() راجپور ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
مذہب | ہندو مت |
عملی زندگی | |
پیشہ | معلمہ ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | گجراتی ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
پڑھانے سے وظیفہ لینے کے بعد وہ ایک سادہ عورت کی زندگی گزارتی ہیں۔[5] وزیر اعظم کی شریک حیا ت ہونے کی انھیں کچھ خصوصی حفاظتی انتظامات کے تحت رکھا گیا ہے جن کے احکام یا حقوق کا اُن کی جانب سے پوچھنے پر بھی علم نہیں دیا گیا ہے۔[6] بھارتی ذرائع ابلاغ میں اس شادی کی متنازع حالات کافی موضوع بحث بنے رہے تھے۔