جھیل ماناساروار یا (Lake Manasarovar) مانَسہ سرووَر (Manas Sarovar) (تبتی: མ་ཕམ་གཡུ་མཚོ།, ویلیی: ma pham g.yu mtsho, تبتی پنین: Mapam Yumco ; نیپالی: मानस सरोवर; چینی: 玛旁雍错) چین (چائنا) کے خود مختار علاقہ تِبّت کے لہاسا سے 940 کلومیٹر (580 میل) دوری پر واقع ایک تازہ ترین اور میٹھے پانی کی جھیل ہے۔ اس کے مغرب میں راکشس تال جھیل اور شمال میں کیلاش پہاڑ واقع ہے۔

اجمالی معلومات جھیل ماناساروارManasarovar Mapham Yumtso, محل وقوع ...
جھیل ماناساروار
Manasarovar
Mapham Yumtso
Thumb
(جولائی 2006)
محل وقوعتبت
جغرافیائی متناسق30.65°N 81.45°E / 30.65; 81.45
رقبہ سطح410 کلومیٹر2 (160 مربع میل)
زیادہ سے زیادہ. گہرائی90 میٹر (300 فٹ)
سطح بلندی4,590 میٹر (15,060 فٹ)
منجمدسرما
بند کریں

جغرافیہ

ماناس سرووَر دنیا کی سب سے بلندی میں واقع تازہ و صاف جھیلوں میں ایک ہے۔ یہ بحری سطح سے 4656 میٹر اونچائی پر واقع ہے۔ سندھ، برہم پُترا، ستلج، کرنالی وغیرہ ندیاں مانس سرووَر کے آس پاس سے نکلتی ہیں۔

مذہبی اہمیت

ہندومت میں

ہندو صحیفوں کے مطابق جھیل مانَس سرووَر پاکیزگی کی تجسیم ہے۔ ان کا عقیدہ ہے کہ جو جھیل سے پانی پیتا ہے جو موت کے بعد بھگوان شو کے گھر جائے گا اور اس سے سو زندگی کے دوران کیے گئے تمام گناہوں سے پاک صاف ہو جاتا ہے۔[1]

بدھ مت میں

Thumb
جھیل ماناساروار پر بدھ خانقاہ

بدھ مت کے پیروکار اسے افسانوی جھیل کہتے ہیں جسے سنسکرت میں اناواتاپتا (Anavatapta) اور پالی میں انوتاتا (Anotatta) کہا جاتا ہے وہ مقام ہے جس کے بارے میں کہا جاتا جہاں گوتم بدھ کی والدہ ملکہ مایا حاملہ ہوئی تھیں۔[2]

جین مت میں

جین مت کے مطابق کیلاش مانسروور بھگوان ریشابھدیو کے پہلے تیرتھانکارا کا مقام ہے۔

تصاویر

بیرونی روابط

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.