جبران خلیل جبران
لبنانی نژاد امریکی مصنف ، شاعر ، اور مصور (1883–1931) / From Wikipedia, the free encyclopedia
جبران خلیل جبران (اصل نام: جبران بن خلیل بن میخائیل بن سعد جبران[16]) جو لبنانی نژاد امریکی فنکار، شاعر اور مصنف تھے۔ جبران خلیل جبران جدید لبنان کے شہر بشاری میں پیدا ہوئے جو ان کے زمانے میں سلطنت عثمانیہ میں شامل تھا۔ وہ نوجوانی میں اپنے خاندان کے ہمراہ امریکا ہجرت کر گئے اور وہاں فنون لطیفہ کی تعلیم کے بعد اپنا ادبی سفر شروع کیا۔ جبران خلیل جبران اپنی کتاب The Prophet کی وجہ سے عالمی طور پر مشہور ہوئے۔ یہ کتاب 1923ء میں شائع ہوئی اور یہ انگریزی زبان میں لکھی گئی تھی۔ یہ فلسفیانہ مضامین کا ایک مجموعہ تھا، گو اس پر کڑی تنقید کی گئی مگر پھر بھی یہ کتاب نہایت مشہور گردانی گئی، بعد ازاں 60ء کی دہائی میں یہ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی شاعری کی کتاب بن گئی۔[17] یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جبران ولیم شیکسپئیر اور لاؤ تاز کے بعد تاریخ میں تیسرے سب زیادہ پڑھے جانے والے شاعر ہیں۔[18]
جبران خلیل جبران | |
---|---|
(شامی عربی میں: جُبْران خَليل جُبْران)[1] ![]() | |
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (شامی عربی میں: جُبْران خَليل ميخائيل سَعْد جُبْران) ![]() |
پیدائش | 6 جنوری 1883ء [2][3][4][5][6][7][8] ![]() |
وفات | 10 اپریل 1931ء (48 سال)[2][3][4][5][6][7][8] ![]() نیویارک شہر ![]() |
وجہ وفات | تشمع ، سل ، سرطان ![]() |
طرز وفات | طبعی موت ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف [9][10][11]، شاعر [10][11]، مصور ، فلسفی ![]() |
مادری زبان | لبنانی عربی ![]() |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [12]، امہری زبان [12]، فرانسیسی [13]، انگریزی [14] ![]() |
تحریک | مہجری ادب ، علامتیت [15] ![]() |
دستخط | |
![]() | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ ![]() |
![]() |
IMDB پر صفحات ![]() |
![]() | |
درستی - ترمیم ![]() |