![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/8/8e/Topkhaneh_Metro_Station_1517.jpg/640px-Topkhaneh_Metro_Station_1517.jpg&w=640&q=50)
تہران میٹرو
From Wikipedia, the free encyclopedia
تہران میٹرو ( فارسی: مترو تهران ) ایک تیز رفتار ٹرانزٹ سسٹم ہے جو ایران کے دار الحکومت تہران میں واقع ہے۔ یہ مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا میٹرو سسٹم ہے۔ [6][7] یہ نظام تہران اربن اور مضافاتی ریلوے کی ملکیت ہے اور یہی ادارہ اسے چلاتا ہے۔ یہ چھ آپریشنل میٹرو لائنوں (اور ایک اضافی مسافر ریل لائن) پر مشتمل ہے۔ تہران میٹرو پر روزانہ 30 لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کرتے ہیں۔ 2018ء میں تہران میٹرو پر 820 ملین افراد نے سفر کیے۔ 2020ء تک تہران میٹرو کا کل نظام 253.7 کلومیٹر (157.6 میل) طویل ہے [8]جس میں 186 کلومیٹر (116 میل) میٹرو گریڈ ریل ہے۔ تہران میٹرو کی تمام تعمیرات مکمل ہونے کے بعد یہ گیارہ لائنوں کے ساتھ اس کی لمبائی 430 کلومیٹر (270 میل) تک ہو گی۔ اور یہ منصوبہ 2040ء میں مکمل ہو گا۔ تہران میٹرو ہفتے کے تمام دنوں میں 05:30 سے 22:30 تک چلتی ہے۔ [9] اس لائن پر معیاری گیج کا استعمال کیا گیا ہے اور زیادہ تر زیر زمین ہے۔ ٹکٹ کی قیمت ہر سفر کے لیے 3,500 ایرانی تومان ہے (تقریباً US$0.05)ہے۔ پری پیڈ ٹکٹ استعمال کرنے کی قیمت بہت کم ہے۔ بزرگ میٹرو پر مفت سفر کر سکتے ہیں۔ تہران کی تمام میٹرو ٹرینوں میں ایک سرے سے دوسری بوگیوں کا پہلا اور آدھا حصہ خواتین کے لیے مخصوص ہے۔ [10]
![](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/2/2f/Teheran_Metro_women_only.jpg/640px-Teheran_Metro_women_only.jpg)
![]() | پیش نظر مضمون منتخب بنائے جانے کے لیے امیدوار ہے۔ منتخب مضامین ویکیپیڈیا کی بہترین کارکردگی کا نمونہ ہیں چناں چہ نامزد کردہ مضمون کا ہر لحاظ سے منتخب مضمون کے معیار پر پورا اُترنا ضروری ہے۔ براہ کرم اس مضمون پر اپنی رائے پیش کریں۔ |
![]() | |
![]() | |
![]() امام خمینی میٹرو اسٹیشن اور توپخانہ میٹرو اسٹیشن کا منظر | |
جائزہ | |
---|---|
مقامی نام | مترو تهران |
مقامی | تہران, ایران |
ٹرانزٹ قسم | ریپیڈ ٹرانزٹ/میٹرو (لائن 1-4, 6-7) کمیوٹر ریل (لائن 5) |
لائنوں کی تعداد | 7 فعال لائنیں |
تعداد اسٹیشن | 150 (کل)[1] |
یومیہ مسافر | 2.5 ملین[2] |
سالانہ مسافر | 820 ملین (2018)[3] |
ویب سائٹ | metro |
آپریشن | |
آغاز آپریشن | 7 مارچ 1999 |
عامل | (TUSRC) تہران اربن اور سبربن ریلوے کمپنی |
گاڑیوں کی تعداد | 1,514[4] |
تکنیکی | |
نظام کی لمبائی | 168.2 کلومیٹر (104.5 میل) (میٹرو) 97.9 کلومیٹر (60.8 میل) (کمیوٹر) 266.1 کلومیٹر (165.3 میل) (کل)[5] |
پٹری وسعت | 1,435 ملی میٹر (4 فٹ 8 1⁄2 انچ) معیاری گیج |
تین لائنوں پر تعمیر کا کام جاری ہے جن میں لائن 4 کی مغربی توسیع، لائن 6 کی شمالی اور مشرقی توسیعی اور لائن 7 کی توسیع شامل ہے۔