علم سالماتی حیاتیات میں تکمیلی (complementary) اصل میں ڈی این اے کے طاقین (strands) کو کہا جاتا ہے، جو آپس میں ایک دوسرے کی تکمیمل کر رہے ہوتے ہیں۔ ڈی این اے یا دنا کا سالمہ ایک طویل مکثورہ (polymer) ہے جو دو بازوؤں سے ایسے مل کر بنا ہوتا ہے کہ جیسے کسی سیڑھی کے دو بازو ہوتے ہیں جو آپس میں پیر رکھنے والی پیڑیوں سے جڑے رہتے ہیں۔ مثال کے طور پر درج ذیل عبارت ڈی این اے کے تکمیلی طاقین کی وضاحت پیش کرتی ہے۔

TAC CAC GACATG GTG CTG
Thumb
بائیں جانب چوکور خانے میں دنا کے مرثالثات دکھائے گئے ہیں جو آپس میں سیڑھی کی مانند آبگربند بناتے ہیں، A ہمیشہ T سے دوہرا بند اور C ہمیشہ G سے تہرا بند بناتا ہے۔ اس طرح یہ آبگربند، ڈی این اے کے حاسہ (بالائی، بائیں سے دائیں 5' تا 3') اور ضدحاسہ (زیریں، بائیں سے دائیں 3' تا 5') بازوؤں کو آپس میں جوڑتے ہیں اور ان آپس میں ایک دوسرے کی تکمیل کرنے والے بازوؤں کو ہی تکمیلی کہا جاتا ہے۔

مذکورہ بالا عبارت میں موجود اوپر والا ڈی این اے کا بازو بائیں سے دائیں 5 تا 3 سرا کہلایا جاتا ہے اور اسی کو حاسہ بھی کہتے ہیں جبکہ نچلا بازو 3 تا 5 سرا ہوتا ہے اور اس کو ضدحاسہ کہا جاتا ہے، جبکہ یہ دونوں بازو آپس میں ایک دوسرے کے تکمیلی بازو کہلاتے ہیں۔ مزید وضاحت کے لیے سامنے بائیں جانب دی گئی شکل کی عبارت دیکھی جا سکتی ہے۔

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.