تلنگانہ تحریک بھارت کی ایک تحریک جس کا مطالبہ تھا کہ ریاست آندھرا پردیش کو تقسیم کر کے تیلگو زبان بولنے والے علاقوں کو ایک الگ ریاست کی شکل دی جائے۔ چناں چہ طویل تحریک اور جد و جہد کے بعد 7 فروری 2014 کو یو پی اے حکومت نے قیام ریاست کا بل منظور کیا، اس کے بعد 17 فروری کو لوک سبھا اور 20 فروری کو راجیہ سبھا نے بھی بل منظور کیا، اس بل میں نئی ریاست تلنگانہ کا قیام بھی شامل تھا، بل میں مزید یہ کہا گیا تھا کہ حیدر آباد دکن تلنگانہ کا نیا دار الحکومت ہوگا اور آندھرا پردیش کا بھی دار الحکومت رہے جب تک آندھرا پردیش کا نیا دار الحکومت متعین نہیں کیا جاتا، تاہم زیادہ سے زیادہ حیدرآباد دس سال (یعنی 2 جون 2024ء) تک آندھرا پردیش کا دار الحکومت رہے گا۔ تلنگانہ تحریک کی وجہ سے 2 جون 2014ء کو تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں آیا۔[1][2][3]
حوالہ جات
مزید دیکھیے
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.