![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/7/76/Pri%25C3%25A8re_de_Tarawih_dans_la_Grande_Mosqu%25C3%25A9e_de_Kairouan._Ramadan_2012.jpg/640px-Pri%25C3%25A8re_de_Tarawih_dans_la_Grande_Mosqu%25C3%25A9e_de_Kairouan._Ramadan_2012.jpg&w=640&q=50)
تراویح
رمضان المبارک کے مہینہ میں سنی مسلم کمیونٹی میں رات کی نماز کے بعد اجتماعی نماز / From Wikipedia, the free encyclopedia
رمضان کے مہینے میں عشاء کی نماز کے بعد اور وتروں،سے پہلے باجماعت ادا کی جاتی ہے۔ جو بیس/ رکعت پر مشتمل ہوتی ہے اور دو دو رکعت کرکے پڑھی جاتی ہے۔ ہر چار رکعت کے بعد وقف ہوتا ہے۔ جس میں تسبیح و تحلیل ہوتی ہے اور اسی کی وجہ سے اس کا نام تروایح ہوا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان شریف میں رات کی عبادت کو بڑی فضیلت دی ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سب سے پہلی تروایح کے باجماعت اور اول رات میں پڑھنے کا حکم دیا اور اُس وقت سے اب تک یہ اسی طرح پڑھی جاتی ہے۔ اس نماز کی امامت بالعموم حافظ قرآن کرتے ہیں اور رمضان کے پورے مہینے میں ایک بار سنت ہے اور زیادہ مرتبہ قرآن شریف پورا ختم کیا جا سکتا ہے حنفی ، شافعی ، مالکی اور حنبلی حضرات بیس رکعت پڑھتے ہیں اور اہل حدیث/سلفی آٹھ رکعت، تروایح کے بعد 3وتر بھی باجماعت پڑھے جاتے ہیں۔یعنی 11رکعات پڑہتے ہیں
اجمالی معلومات نماز تراویح, باضابطہ نام ...
نماز تراویح | |
---|---|
![]() جامع مسجد قیروان میں نماز تراویح ادا کی جارہی ہے۔ | |
باضابطہ نام | صلاة التراويح |
عرفیت | رمضان کی رات کی نماز |
منانے والے | مسلمان |
قسم | اسلامی |
اہمیت | مسلمان ہر سال رمضان المبارک کے مہینے میں اللہ کے لیے نماز تراویح ادا کرتے ہیں۔ |
رسومات | سنت نمازیں |
آغاز | نماز عشاء |
اختتام | صبح صادق |
تکرار | سالانہ |
منسلک | نماز، نفل نماز، ارکان اسلام |
بند کریں