تخدیر
From Wikipedia, the free encyclopedia
تخدیر (anesthesia) کا لفظ علم طب کے ایک ایسے شعبے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس میں کسی معالجہ کی خاطر کسی شخص کو ایک ماہر طبیب، ادویات کی مدد سے درد و تکلیف کے احساس سے بے حس و عالم شعور سے بےہوش بنا دیتا ہے تاکہ ناصرف یہ کے مریض کو اذیت و کرب سے بچایا جاسکے بلکہ علاج بھی پرسکون رہ کر کیا جاسکے۔ تخدیر کا لفظ خدر سے بنا ہے جس کا مفہوم حس کے غائب ہوجانے بھی ہوتا ہے اور سن ہوجانے کا بھی یعنی دوسرے الفاظ میں یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ خدر اصل میں بیحسی کی کیفیت کو بھی کہا جاتا ہے اور سن ہونے کی کیفیت کو بھی اور یہی اصل میں طب میں anesthesia کا مفہوم ہوتا ہے۔
اصطلاح | term |
---|---|
خَدَر |
سن / نیند / ناشعوری |
- عام استعمال ہونے والی مبہم اصطلاح بے ہوشی پر ضد ابہام کے لیے دیکھیےبیہوشی (unconsciousness)۔