تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:دیوان عام/وثائق/2009/سوم
From Wikipedia, the free encyclopedia
اب جبکہ اردو وکیپیڈیا وکیپیڈیا بن چکی ہے، ارتقائی طریقہ پر جانا تو مفید نہیں ہو سکتا۔ یہ ہو سکتا ہے کہ نئے آنے والوں کو تلقین کی جائے کہ پہلے (غیر متنازعہ موضوعات پر) مضامین انگریزی وکیپیڈیا سے ترجمہ کر کے یہاں لائیں جس سے انھیں لکھنا بھی آسان ہو گا، وکیپیڈیا اسلوب کا اندازہ بھی ہو جائے گا، اور معیار بھی قائم رہے گا۔ اس وقت اردو وکیپیڈیا پر منتظمیں زیادہ تر لکھنے یا اصطلاح سازی کا کام کرتے ہیں۔ یہ اس لیے بھی ہے کہ لکھنے والے صارفین بہت کم ہیں۔ اگر لکھنے والے زیادہ ہوں تو پھر مختلف قسم کے منتظمیں کی ضرورت ہو گی، جو صرف ادارت ہی کیا کریں۔ --Urdutext 19:42, 3 مئی 2009 (UTC)
![]() |
یہ صفحہ وکیپیڈیا کی تاریخ کا حصہ ہے۔ براہ مہربانی اس صفحہ میں ترمیم نہ کیجیۓ؛ موجود صفحہ براۓ تبادلۂ خیال پر رجوع کیجیۓ۔ |
- وکیپیڈیا اُگانے کا ارتقائی طریقہ تو یہی ہے کہ سب کو کھلی چھٹی دی جائے۔ جب دس پندرہ ہزار مضموں جمع ہو جائیں تو چھانٹی شروع کر کے خراب کو حذف کر دیا جائے۔ اس طریقہ سے صارفین کی بڑی کھیپ بھی تیار ہو سکتی تھی۔ زیادہ مضامین شاعری، پیری فقیری وغیرہ کے ہوتے۔ جو سائنسی ہوتے اس میں اصطلاحات تمام کلمہ نویسی ہوتیں۔ اس میں خدشہ یہ تھا کہ معیار نہیں بن پائے گا، اور اس en:primordial soup سے کوئی اچھی وکیپیڈیا ارض پر برآمد نہ ہو گی جس کا تقابل انگریزی وکیپیڈیا سے کیا جا سکے گا۔ اردو وکیپیڈیا کو شروع سے ذہین طرحبندی کے طریقہ سے بنانے کی کوشش کی گئی۔ اس سے معیار تو اچھا ہو گیا، اور اصطلاح سازی کا کام بھی بخوبی ہوا، مگر لکھنے والی گنتی کے رہے۔