بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی گیند پر وکٹ حاصل کرنے والے گیند بازوں کی فہرست
From Wikipedia, the free encyclopedia
71 مرد باؤلرز اور 3 خواتین کرکٹ بولرز نے بین الاقوامی کرکٹ کی تینوں طرز میں سے ایک میں پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کی ہے یہ ایک منفرد کارنامہ ہے جس طرح کوئی پہلی باری میں سنچری بناتا ہے یا پھر پہلی اننگ میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرتا ہے ٹیسٹ کرکٹ میں 23 بولرز یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ یہ بہترین کارکردگی دکھانے والا پہلا کھلاڑی آسٹریلوی ٹام ہوران تھا، جس نے 26 جنوری 1883ء کو والٹر ریڈ کو اپنی پہلی گیند پر آؤٹ کیا اور سب سے تازہ ترین جنوبی افریقہ کے باؤلر ہارڈس ولجوئن ہیں جنھوں نے 15 جنوری 2016ء کو انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک کو آؤٹ کیا۔ ان بیس بالرز میں سے سب سے زیادہ سات کھلاڑیوں کا تعلق انگلستان سے ہے۔ [1] تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ کامیابی ہمیشہ ایک طویل اور شاندار کیریئر کا باعث نہیں بنی۔ [2] صرف مورس ٹیٹ ، انتخاب عالم اور نیتھن لیون نے دس سے زیادہ ٹیسٹ کھیلے۔ [3] [4] [5] آرتھر کوننگھم ، میٹ ہینڈرسن ، ڈینس اسمتھ اور ٹائرل جانسن ایک ٹیسٹ کے عجوبے تھے اور اسمتھ کی واحد ٹیسٹ وکٹ تھی جو اس نے اپنی پہلی گیند پر حاصل کی۔ [6] [7] [8] [9] یہ فہرست ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا کے درمیاں ایڈیلیڈ اوول ٹیسٹ 19 جون 2024ء تک مکمل ہے۔
![Black and white image of Tom Horan.](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/f/f9/Tom_Horan_2.jpg/220px-Tom_Horan_2.jpg)