ایرانی شہنشاہ From Wikipedia, the free encyclopedia
بہرام سوم ساسانی سلطنت کا چھٹا شہنشاہ تھا۔ وہ ایک کمزور بادشاہ تھا کیونکہ اسے تخت نشین ہویے ابھی صرف چار ماہ ہی ہوئے تھے کہ شاہپور اول کے بیٹے نرسی نے بغاوت کر کے بہرام سوم سے حکومت چھین لی اور خود شہنشاہ بن گیا۔
بہرام سوم | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
تاریخ پیدائش | 3ویں صدی | ||||||
تاریخ وفات | سنہ 293ء (-8–-7 سال) | ||||||
شہریت | ساسانی سلطنت | ||||||
والد | بہرام دوم | ||||||
خاندان | خاندان ساسان | ||||||
مناصب | |||||||
ساسانی سلطنت کا بادشاہ | |||||||
برسر عہدہ 293 – 293 | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | شاہی حکمران | ||||||
درستی - ترمیم |
شہنشاہ بہرام دوم کے عہد حکومت میں پہلا ولی عہد اس کا بھائی ہرمز بن بہرام اول تھا۔ 283ء میں روم اور ایران کی جنگ ہو رہی تھی اس دوران ہرمز بن بہرام اول نے بغاوت کر دی اور خراسان میں اپنی الگ سلطنت قائم کرنے کی کوشش کی۔ اس کے ساتھ ساکا، کوشان اور گیسل قبائل کی طاقت شامل تھی۔ ان حالات میں شہنشاہ بہرام دوم نے روم سے صلح کر لی۔ اس کے بعد اس نے اپنی تمام طاقت اکھٹی کر کے باغی بھائی ہرمز بن بہرام کے خلاف استعمال کی۔ اس کے نتیجے میں شہنشاہ بہرام دوم کو فتح حاصل ہوئی۔ اس کے بعد شہنشاہ نے اپنے شہزادے بہرام بن بہرام دوم (شہنشاہ بہرام سوم) کو ہرمز کی جگہ ولی عہد مقرر کیا۔ شہنشاہ بہرام دوم نے اپنے بیٹے کو سگانشاہ کا گورنر مقرر کیا کیونکہ ساسانی رواج کے بعد کسی اہم صوبے یا اس صوبے کا گورنر ولی عہد کو بنایا جاتا تھا جو سب سے آخر میں فتح ہو۔
شہنشاہ بہرام دوم کی وفات 293ء میں ہوئی۔ شہنشاہ کو اپنے اہل و عیال سے بہت پیار تھا اس وجہ سے اس نے اپنی یادگاریں بھی مع اہل و عیال کے چھوڑی ہیں۔ شہنشاہ نے اپنے بیٹے بہرام کو 283ء میں ولی عہد مقرر کیا تھا اس لیے بہرام بن شہنشاہ بہرام دوم اپنے والد کے جانشین کے طور اور ایران کے چھٹے ساسانی شہنشاہ کے طور پر 293ء میں تخت نشین ہوا۔ بہرام نے شہنشاہ بہرام سوم کے نام سے شہرت پائی۔
شہنشاہ بہرام سوم کا عہد حکومت صرف چار ماہ پر مشتمل تھا۔ شہنشاہ بہرام سوم کو تخت نشین ہوئے ابھی چار ماہ ہی ہوئے تھے کہ نرسی نے نے بغاوت کر دی۔ نرسی شہنشاہ بہرام سوم کے دادا بہرام اول کا بھائی اور شہنشاہ شاہپور اول کا بیٹا تھا۔ نرسی کو اس بغاوت میں کامیابی ملی اور اس کی تخت نشینی اسی سال شہنشاہ نرسی کے طور پر کر دی گئی۔ اس طرح شہنشاہ بہرام سوم کی حکومت نرسی بن شاہپور اول نے اس سے چھین لی اور اس کا اقتدار ختم کر دیا۔ [1]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.