From Wikipedia, the free encyclopedia
بہاؤ الدین یوسف ابن رفیع ابن شداد ( 5 مارچ 1145ء - 8 نومبر 1234ء) بہاؤ الدین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔[3][4] 12 ویں صدی کے ایک مسلمان فقیہ اور عالم تھے، ایک عربی تاریخی مؤرخ تھے جو صلاح الدین کو بہت اچھی طرح جانتے تھے اور صلاح الدین کی زندگی پر لکھنے کے لیے قابل ذکر تھے۔[5]
بہاؤ الدین 10 رمضان 539 ہجری (7 مارچ 1145 عیسوی) کو موصل میں پیدا ہوئے، موصل میں ہی بہاؤ الدین نے قرآن، حدیث کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد بہاؤ الدین بغداد چلے گئے اور وہاں پر مدرسہ نظامیہ میں مسلم قانون کا مطالعہ کیا بعد میں نظامیہ میں ہی اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے۔[5] تقریبا 1173ء میں بہاؤ الدین پروفیسر کی حیثیت سے موصل واپس آ گئے۔[5] 1188ء میں حج سے واپسی پر، بہاؤ الدین کو صلاح الدین نے طلب کیا جو بہاؤ الدین کی تحریروں کو پڑھ کر بہت متاثر ہوئے تھے۔[5] اس کے بعد صلاح الدین نے بہاؤ الدین کو مستقل طور فوج کا جج مقرر کیا تھا۔
بہاؤ الدین کا سب سے مشہور کام ان کی سوانح عمری صلاح الدین ہے، جو ذاتی مشاہدے کے سب سے زیادہ حصے پر مبنی ہے اور ایک مکمل تصویر پیش کرتی ہے جیسے "مسلمانوں نے صلاح الدین کو دیکھا"۔[6]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.