بپ مسینجر
From Wikipedia, the free encyclopedia
بپ یا بی آئی پی مسینجر فوری پیام رسانی کا ایک اطلاقیہ جسے ترک سیل نامی کمپنی [1] کی ذیلی کمپنی لائف سیل نے نیدرلینڈز کے ایک ادارے سے تیار کروایا ہے۔ یہ کمپنی یوکرین اور ہالینڈ میں قائم ہے جس کے مالکان ترکی باشندے ہیں۔ اس کے یورپی حصص بردار بھی ہیں۔ بپ مسینجر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں کے صارفین کے لیے دستیاب ہے اور ایپل کے ایپ اسٹور، گوگل پلے اور ترک سیل ایپ مارکٹ سے بآسانی نصب کیا جا سکتا ہے۔[2]
![]() | |
تیار کردہ | ترک سیل |
---|---|
ابتدائی اشاعت | جولائی 18، 2018؛ 5 سال قبل (2018-07-18) |
آپریٹنگ سسٹم | آئی او ایس، اینڈرائیڈ |
پلیٹ فارم | موبائل، ویب |
دستیاب زبانیں | ترکی زبان |
صنف | فوری پیام رسانی |
اجازت نامہ | ملکیتی سافٹ ویئر |
ویب سائٹ | www bipweb |
اس اطلاقیہ میں فوری پیام رسانی، اجتماعی پیام رسانی، مقام کی اطلاع دہی، کھیل اور پیسے کی منتقلی جیسی سہولتیں موجود ہیں۔ چنانچہ اس اطلاقیہ کی مدد سے صارفین اپنے پیغام، تصاویر، ویڈیو اور آڈیو وغیرہ مفت بھیج سکتے ہیں۔[3] نیز اگر صارفین چاہتے ہیں کہ ان کے ارسال کردہ پیغام متعینہ وقت کے بعد حذف ہو جائیں تو یہ سہولت بھی اطلاقیہ میں موجود ہے۔ علاوہ ازیں، صارفین اپنے اُن متعلقین کو ایس ایم ایس بھی بھیج سکتے ہیں جو بپ مسینجر استعمال نہیں کرتے۔[4]