دنیا کے بڑے سمندروں میں سب سے چھوٹا، اتلی، سرد ترین اور شمالی ترین From Wikipedia, the free encyclopedia
بحر منجمد شمالی دنیا کے 5 بحار میں سب سے چھوٹا اور کم گہرا ہے۔ حالانکہ بین الاقوامی تنظیم برائے آبی جغرافیہ (آئی ایچ او) اسے بحر تسلیم کرتی ہے لیکن ماہرین بحریات اسے بحیرہ آرکٹک کہتے ہیں۔ قطب شمالی اسی سمندر میں واقع ہے۔
اس سمندر کے بیشتر حصے پر برف جمی ہوئی ہے۔ یہاں آبی حیات بھی کافی کم ہیں جبکہ نمکیات دیگر تمام بحر کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔
اس کا رقبہ 14,056,000مربع کلومیٹر (5,440,000 مربع میل) ہے۔ اس کے ساحل کی لمبائی 45 ہزار 389 کلومیٹر (28 ہزار 203 میل) ہے۔ یہ تقریبا چاروں طرف سے زمین میں گھرا ہوا ہے جن میں یورپ، ایشیا، شمالی امریکا، گرین لینڈ اور دیگر جزائر شامل ہیں۔
یہ آبنائے بیرنگ کے ذریعے بحر الکاہل اور بحیرہ گرین لینڈ کے ذریعے بحر اوقیانوس سے جڑا ہوا ہے۔
ویکی ذخائر پر بحر منجمد شمالی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.