بار پیما یا مقیاس الہوا (barometer) ایک سائنسی ادات ہے جسے موسمیات میں ہوائی دباؤ ماپنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔

Thumb
سادہ پارہ بھارپیما کا خاکہ، پارے کے عمودی ستون اور نیچے ذخیرے کے ساتھ

یہ پانی، ہوا یا پارے (mercury) کے ذریعے فضائی دباؤ بتا سکتا ہے۔ ہوائی دباؤ کے رُجحان سے موسم میں مختصر وقتی تبدیلیوں کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔

اِس کو ایک اطالوی سائنس دان ایونجلیسٹا ٹوریسیلی (Evangelista Torricelli) نے سنہ 1643ء میں ایجاد کیا تھا۔

اشتقاقیات

بھارپیما ایک دو لفظی اِصطلاح ہے جو الفاظ بھار اور پیما سے مل کر بنی ہے، بھار دراصل سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے بوجھ یا وزن اور پیما فارسی زبان کا لفظ ہے جس کی معنی ہے پیمائش کرنے والا۔

اِس کو انگریزی میں barometer کہاجاتا ہے، یہ اِصطلاح بھی دولفظی ہے۔ baro دراصل یونانی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے وزن اور meter کی معنی ہے پیمائش گر۔

نیز دیکھیے

  • بھارنگار (barograph)
  • خردبھارپیما (microbarometer)
  • موسمی پیش گوئی (weather forecasting)

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.