ایڈوبی
From Wikipedia, the free encyclopedia
ایڈوبی انکارپوریٹڈ (3 اکتوبر 2018ء تک ایڈوبی سسٹمز انکارپوریٹڈ) امریکا کا ایک متعدد القومی کمپیوٹر سافٹ ویئر ساز کاروباری ادارہ ہے جس کا صدر دفتر سان ہوزے، کیلیفورنیا میں واقع ہے۔ ایڈوبی نے اپنے قیام کے بعد سے طویل عرصہ تک ملٹی میڈیا اور تخلیقی سافٹ ویئر پر اپنی ساری توانائی صرف کی۔ لیکن ادھر کچھ عرصے سے اچانک اس کی توجہ ڈیجیٹل مارکٹنگ کے سافٹ ویئر سازی کی جانب بھی مرکوز ہے۔ ایڈوبی کے مشہور ترین اور بے حد مقبول سافٹ ویئر میں ایڈوبی فلیش، تصویر سازی کا سافٹ ویئر ایڈوبی فوٹو شاپ، ایڈوبی السٹریٹر برائے ویکٹر گرافکس، ایڈوبی ایکروبیٹ برائے پی ڈی ایف، ایڈوبی کریٹیو سوئیٹ اور اس کا جانشین ایڈوبی کریٹیو کلاؤڈ نمایاں اہمیت کے حامل ہیں۔[7] ایڈوبی نے کمپیوٹر گرافکس کے شعبے میں ایسے بامقصد، صارف دوست اور معیاری سافٹ ویئر بنائے کہ ادارے نے دن دگنی رات چوگنی ترقی کی اور اس کے بنائے ہوئے سافٹ ویئر جدید گرافکس میں معیار کی حیثیت اختیار کر گئے۔ ایڈوبی کی تاریخ میں دو سنگ میل نقطہ انقلاب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پہلا سنگ میل دسمبر 2005ء میں پورا ہوا جب ایڈوبی نے اپنے اولین حریف میکرومیڈیا کو خرید کر کمپیوٹر اور ملٹی میڈیا گرافکس میں اپنی اجارہ داری قائم کی، بعد ازاں 28 جنوری 2020ء کو ایڈوبی نے دنیا بھر میں دوسرا سب سے زیادہ سرمایہ رکھنے والی سافٹ ویئر کمپنی کا سنگ میل عبور کرکے اوریکل کو پیچھے کر دیا۔
سان ہوزے، کیلیفورنیا میں ایڈوبی کا صدر دفتر | |
سابقہ | ایڈوبی سسٹمز انکارپوریٹڈ (1982-2018) |
---|---|
قسم | عوامی |
تجارت بطور | |
صنعت | سافٹ ویئر |
قیام | دسمبر 1982؛ 41 برس قبل (1982-12) ماؤنٹین ویو، کیلیفورنیا، امریکا |
بانی | جان وارناک چارلس گیشک |
صدر دفتر | ایڈوبی ورلڈ ہیڈ کوارٹرز، سان ہوزے، کیلیفورنیا، امریکا |
علاقہ خدمت | عالمی |
کلیدی افراد |
|
مصنوعات | ایڈوبی مصنوعات کی فہرست |
آمدنی | US$15.785 billion (fiscal year ended December 3, 2021)[1] |
باکار آمدنی | US$5.802 billion (fiscal year ended December 3, 2021)[1] |
US$4.822 billion (fiscal year ended December 3, 2021)[1] | |
کل اثاثے | US$27.241 billion (fiscal year ended December 3, 2021)[1] |
کل ایکوئٹی | US$14.797 billion (fiscal year ended December 3, 2021)[1] (2021) |
ملازمین کی تعداد | 25,981 (2022) |
ویب سائٹ | adobe.com |
حواشی / حوالہ جات [2][3][4][5][6] |
دسمبر 1982ء میں جان وارناک اور چارلس گیشک نے زیراکس پارک کو چھوڑ کر ایڈوبی کی بنیاد رکھی[8] تاکہ وہ پوسٹ اسکرپٹ زبان کو تیار کرکے فروخت کر سکیں۔ سنہ 1985ء میں ایپل کمپیوٹر نے اپنے لیزر رائٹر پرنٹر کے لیے پوسٹ اسکرپٹ کا اجازت نامہ حاصل کیا جس کے بعد ڈیسک ٹاپ پبلشنگ میں انقلاب آگیا۔[9]
2019ء کے اعداد و شمار کے مطابق ایڈوبی کے دنیا بھر میں اکیس ہزار ملازمین ہیں[8] جن میں سے چالیس فیصد سان ہوزے میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ نیوٹن، میساچوسٹس، نیو یارک شہر، منیاپولس، مینیسوٹا، لیہائی، یوٹاہ، سیئٹل اور سان فرانسسکو میں ایڈوبی کے بڑے دفاتر موجود ہیں۔ نیز بھارت کے شہر نوئیڈا اور بنگلور میں بھی اس کے دفاتر موجود ہیں۔[10]