اہلیابائی ہولکر
اندور کی رانی / From Wikipedia, the free encyclopedia
مہارانی اہلیابائی ہولکر (31 مئی 1725ء – 13 اگست 1795ء) مرہٹہ مالوہ سلطنت کی ہولکر ملکہ تھیں۔ راج ماتا اہلیابائی کی ولادت صوبہ مہاراشٹر کے ضلع احمدنگر میں واقع جام کھیڑ کے چونڈی گاؤں میں ہوئی۔ انھوں نے اپنے دار الحکومت کو اندور کے جنوب میں نرمدا ندی پر واقع مہیشور منتقل کر لیا تھا۔
| |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 31 مئی 1725ء جمکحد | ||||||
وفات | 13 اگست 1795ء (70 سال)[1][2] اندور | ||||||
مذہب | ہندو | ||||||
شریک حیات | کاندے راؤ ہولکر | ||||||
اولاد | میل راؤ ہولکر | ||||||
خاندان | ہولکر | ||||||
مناصب | |||||||
مہاراجا اندور | |||||||
برسر عہدہ 1 دسمبر 1767 – 13 اگست 1795 | |||||||
| |||||||
دیگر معلومات | |||||||
پیشہ | سیاست دان ، مقتدر اعلیٰ | ||||||
درستی - ترمیم |
اہلیابائی کے شوہر کھاندے راؤ ہولکر سنہ 1754ء میں معرکہ کمہیر میں مارے گئے۔[3] بارہ برس بعد ان کے خسر ملہار راؤ ہولکر نے وفات پائی۔ اس کے ایک سال بعد اہلیابائی مالوہ حکومت کی ملکہ کی حیثیت سے تخت نشین ہوئیں۔ انھوں نے اپنی سلطنت کو حملہ آوروں سے محفوظ رکھنے اور ملک میں امن و امان بحال رکھنے کی بہت کوشش کی۔ گوکہ انھوں نے تکوجی راؤ ہولکر کو سپہ سالار مقرر کیا تھا لیکن جنگوں میں وہ خود فوج کی قیادت کرتیں۔
رانی اہلیابائی اس لحاظ سے بھی شہرت رکھتی ہیں کہ انھوں نے ہندوستان بھر میں سینکڑوں مندریں اور دھرم شالائیں تعمیر کروائیں۔