From Wikipedia, the free encyclopedia
موجودہ آسٹریا اور اٹلی کی سرحدوں پر جہاں ساڑے تین ہزار سال قبل مسیح کے ایک انسان کی قدرتی طور پر حنوط شدہ اوٹزی نامی لاش 1991ء میں اتفاقاً دو سیاحوں سے دریافت ہو گئی جب وہ سفر کے دوران میں ایک برفانی علاقے سے گذر رہے تھے، انھوں نے ایک گڑھے میں، ایک انسانی لاش دیکھی۔ یہ ستمبر 1991ء میں کا واقعہ ہے۔ اس کے دوسرے دن علاقے کے لوگوں نے اس لاش کو وہاں سے نکالا اور بعد از تحقیق یہ راز کُھلا کہ یہ انسانی حنوط شدہ لاش شاید یورپ کی قدیم ترین ممی ہے جس کو بعد ازاں اٹلی کے ساؤتھ ٹائرول میوزیم آف آرکیالوجی جو بولزانو شہر میں واقع ہے، میں نمائش کے لیے رکھ دیا گیا۔[2][3]
اوٹزی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | ت 3345 ق م موجودہ گاؤں فیلڈ تھرنز (ویلٹرنو) کے نزدیک، بولزانو، اٹلی کے شمال میں |
وفات | ت 3300 ق م (عمر 45 سال) اوٹزل الپس، نزد Hauslabjoch، آسٹریا اور اٹلی کی سرحدوں کے بیچ |
وجہ وفات | استنزاف |
طرز وفات | قتل |
دیگر نام | Ötzi the Iceman Similaun Man "Frozen Fritz" Man from Hauslabjoch Hauslabjoch mummy Frozen Man |
آنکھوں کا رنگ | سبز |
بالوں کا رنگ | خاکی [1] |
قد | 1.65 میٹر (5 فٹ 5 انچ) |
وزن | ت 61 کلوگرام (134 پونڈ؛ 9.6 سنگ) (جب زندہ تھا) |
عملی زندگی | |
پیشہ | گڈریا |
وجہ شہرت | عہدِ تانبا کے یورپی شخص کی پرانی ترین ممی |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | ساؤتھ ٹائرول میوزیم آف آرکیالوجی |
درستی - ترمیم |
19 ستمبر 1991ء کو دو جرمن سیاح ہیلموٹ اور ایریکا سائمن آسٹریا اور اٹلی کی سرحدوں پر تین ہزار دو سو دس فٹ کی بلندی پر محو سفر تھے جب انھوں نے اس لاش کو دیکھتے ہوئے خیال کیا کہ شاید حال ہی میں کسی بیماری سے مرنے والے انسان کی لاش ہے جو برف سے ڈھکی ہوئی تھی بعد ازاں 22 ستمبر کو اُس لاش کو محفوظ کرتے ہوئے انزبرگ یونیورسٹی کے میڈیکل اِگزیمنر کے پاس بھیجا گیا تو مختلف ٹیسٹوں سے گزارنے کے بعد یہ حیرت انگیز بات سامنے آئی کہ یہ کم از کم 3 سے 4 ہزار قبل مسیح پرانے شخص کی لاش ہے جس کا قد تقریباً ساڑھے پانچ فٹ تھا جو ہزاروں سال تک برف میں ڈھکے رہنے کی وجہ سے محفوظ رہی۔ جس کو ”اوٹزی دی آئس مین“ کا نام دیا گیا۔[4][5][6]
اٹلی اور آسٹریا کی سرحد سے اس کے برآمد ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک نے اس پر حق ملکیت جتایا لیکن جب پیمائش کی گئی تو یہ 92.56 میٹر یعنی 101 قدم اٹلی کی حدود میں پائی گئی۔[7]
مختلف میڈیکل کے ٹیسٹوں کے بعد لگائے گئے اندازوں کے مطابق اوٹزی دی آئس مین جو ساڑھے پانچ فٹ قد کا حامل تھا[8] کا زندہ حالت میں 61 کلو گرام وزن تھا[9] اور 45 سالہ[8] اس سخص کی لاش جب برآمد ہوئی تو اس وقت اس کا وزن 13.750 کلو گرام تھا۔[10] اس کے جسم کے کچھ حصے ہزاروں سال برف میں رہنے کی وجہ سے غائب ہو چکے تھے[11] جبکہ ڈی این اے سے اندازہ لگایا کہ اس کا بچپن بولزانو شہر کے شمال میں واقع ایک گاؤں فیلڈ تھرنز میں گذرا اور بعد ازاں وہ یہاں سے پچاس کلومیٹر دور شمال میں موجود ایک وادی چلا گیا جہاں اس نے باقی زندگی گزاری۔[12]
اس کے معدے سے برآمد ہونے والی خوراک سے اندازہ لگایا کہ اس کی موت موسم بہار کے اواخر اور موسم سرما کے اوائل میں ہوئی۔ اس کے جسم کی چار ہڈیاں برف کے تودے کے نیچے دب جانے سے ٹوٹ چکی تھیں لیکن یہ اس کی موت کی سبب نہیں بلکہ ماہرین کے مطابق اس کے بائیں کندھے میں پیوست وہ تیر تھا جس کی وجہ سے زیادہ مقدار میں خون ضائع ہو گیا اور اس کی موت واقع ہوئی۔ عدالت میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ اس حادثے کے وقت اُس کے پاس ایک کلہاڑا اور دو تیر بھی موجود تھے۔ 1.82 میٹر طویل کلہاڑے میں 70 فیصد کاپر دھات کا استعمال کیا گیا تھا۔ آٹوسومل ڈی این اے ٹیسٹ کے مطابق اوٹزی دی آئس مین یقیناً جنوبی یورپ کا باشندہ تھا جو اس عہد میں باقی دنیا سے الگ تھلگ ایک انسانی آبادی تھی۔ اکتوبر 2013ء کی ایک رپورٹ کے مطابق کہ آج بھی اس کے 19 رشتہ دار اٹلی میں رہتے ہیں جس کا اندازہ 37 سو لوگوں کے خون کے ٹیسٹ لینے کے بعد لگایا گیا۔[13] مئی 2012ء میں سائنس دانوں نے یہ انکشاف کیا کہ اوٹزی کے خون میں پائے جانے والے سرخ خ لیے آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں۔ اس کے کوٹ کی پچھلی جانب خون کے نشان سے یہ اندازہ لگایا گیا کہ شاید اس وقت اس کے ساتھ کوئی دوسرا ساتھی موجود تھا جسے یہ زخمی ہونے کے باوجود اٹھا کر بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جبکہ اس کے بائیں ہاتھ کی پوزیشن سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ وہ اسے پشت پر لے جا کر اپنے زخم پررکھنے کی کوشش کرتے ہوئے موت کا شکار ہو گیا۔[14][15][16][17][18]
12 جولائی 2018ء کو کرنٹ بائیولوجی نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اوٹزی کا آخری کھانا پہاڑی بکری کا گوشت، سرخ ہرن کا گوشت، چربی، گندم اور کچھ جڑی بوٹیوں یا پودوں پر مشتمل تھا۔اوٹزی نے جو بھی کھانا کھایا تھا، وہ کھانے کے پہلے خشک حالت میں تھا۔ یعنی جو گوشت اس نے کھایا تھا، اسے پہلے سکھا کر محفوظ کیا گیا تھا۔[19]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.