امفان طوفان
From Wikipedia, the free encyclopedia
امفان طوفان (انگریزی: Cyclone Amphan)مشرقی بھارت میں جاری ایک طوفان ہے جس سے بنگلہ دیش بھی متاثر ہے۔[1] یہ 2020 بحر ہند کے سمندری طوفان کا پہلا مرحلہ ہے جسے امفان نام دیا گیا ہے۔ 1999ء اوڈیشا طوفان کے بعد خلیج بنگال میں یہ پہلا طوفان ہے۔[2][3][4]
اجمالی معلومات Super cyclonic storm (IMD scale), آغاز ...
Super cyclonic storm (IMD scale) | |
---|---|
درجہ 5 کا طوفان (SSHWS) | |
Amphan near peak intensity over the خلیج بنگال on مئی 18 | |
آغاز | 16 مئی، 2020 |
ہوائیں | 3-minute sustained: 240 کلومیٹر/گھنٹہ (150 میٹر فی گھنٹہ) 1-minute sustained: 260 کلومیٹر/گھنٹہ (160 میٹر فی گھنٹہ) |
دباؤ | 925 hPa (mbar); 27.32 inHg |
اموات | 2 total |
نقصان | نامعلوم |
متاثرہ علاقے | سری لنکا، جزائر انڈمان، مشرقی بھارت، بنگلہ دیش |
بند کریں
اس طوفان سے اوڈیشا اور مغربی بنگال میں بھاری تباہی ہوئی ہے۔ اس خطرناک طوفان سے مغربی بنگال میں کم از کم 17 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ یہاں کے کئی علاقوں میں بھاری نقصان ہوا ہے۔ طوفان بدھ کی دوپہر ڈھائی بجے مغربی بنگال کے دیگھا اور بنگلہ دیش کے ہتیا جزیرے کے بیچ ساحل سے ٹکرایا۔ اس دوران اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں بدھ کو 190 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی۔ ہوا کی رفتار اب تھم گئی ہے اور طوفان بنگلہ دیش کی طرف بڑھ گیا ہے۔[5]