From Wikipedia, the free encyclopedia
کیپٹن امریندر سنگھ (پیدائش 11 مارچ 1942ء)[3] ایک بھارتی سیاست دان جو بھارتی پنجاب کے چھبیسویں وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔[4] وہ پٹیالہ سے قانون ساز اسمبلی کے رکن[5] ہونے کے علاوہ انڈین نیشنل کانگریس کے ریاستی گروپ پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہیں۔[6] وہ 2002ء سے 2007ء تک بھی بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔[7] ان کے والد یادویندر سنگھ پٹیالہ کی نوابی ریاست کے آخری مہاراجا تھے۔[7] انھوں نے سنہ 1963ء سے سنہ 1966ء تک بھارتی فوج میں خدمات بھی سر انجام دیں۔[8] سنہ 1980ء میں پہلی مرتبہ لوک سبھا کی نشست جیتے تھے۔[7] وہ اس وقت پنجاب اردو اکیڈمی کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔[9]
امریندر سنگھ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
وزیر اعلیٰ پنجاب | |||||||
برسر عہدہ 26 فروری 2002 – 1 مارچ 2007 | |||||||
| |||||||
رکن سولہویں لوک سبھا [1] | |||||||
رکن مدت 26 مئی 2014 – 2016 | |||||||
حلقہ انتخاب | امرتسر | ||||||
پارلیمانی مدت | 16ویں لوک سبھا | ||||||
وزیر اعلیٰ پنجاب | |||||||
برسر عہدہ 16 مارچ 2017 – 18 ستمبر 2021 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 11 مارچ 1942ء (82 سال) پٹیالہ | ||||||
شہریت | بھارت [1] برطانوی ہند ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–) | ||||||
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس [1][2] | ||||||
والد | یادیویندرہ سنگھ | ||||||
والدہ | مہارانی مہیندر کور | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | لارنس اسکول، سنوار | ||||||
پیشہ | سیاست دان [1][2] | ||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
درستی - ترمیم |
امریندر سنگھ پٹیالہ کے مہاراجا یادویندر سنگھ اور مہارانی موہندر کور کے صاحبزادے ہیں، اس شاہی سلسلے کا تعلق سدھو براڑ نسب کے پھلکیاں خاندان سے ہے۔[10] انھوں نے ویلہم بوائز اسکول اور لارنس اسکول سناور سے تعلیم حاصل کی۔[11] اس کے بعد دی دون اسکول، دہرہ دون سے تعلیم پائی۔[12] ان کا ایک بیٹا رانیندر سنگھ اور ایک بیٹ جے ایندر کور، جو دہلی کے کاروباری شخص گرپال سنگھ سے شادی شدہ ہے۔[13] ان کی بیوی، پرنیت کور رکن پارلیمان اور سنہ 2009ء سے 2014ء تک وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ رہیں۔
ان کی بڑی بہن ہیمندر کور کی شادی سابق وزیر خارجہ کنور نٹور سنگھ سے ہوئی تھی۔ ان کا شرومنی اکالی دل (ا) کے صدر اور سابق آئی پی ایس آفیسر سمرنجیت سنگھ من سے بھی رشتہ ہے۔ سمرنجیت سنگھ من کی بیوی اور امریندر سنگھ کی بیوی پرنیت کور بہنیں ہیں۔
وہ قومی دفاعی اکادمی اور بھارتی فوجی اکادمی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد جون 1963ء میں بھارتی فوج میں شامل ہوئے اور سنہ 1965ء کے اوائل میں سبکدوش ہو گئے۔ انھوں نے دوبارہ فوج میں شمولیت اختیار کی اور وہ 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں کیپٹن تھے۔[14][15] انھوں نے سکھ رجمنٹ میں بھی خدمات سر انجام دیں۔[16]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.