میسوپوٹیمیا کے سائنسدان، موجد، ریاضی دان، مصنف، انجینئر اور ماہر فلکیات From Wikipedia, the free encyclopedia
الجزری (بدی الزمان ابو العز اسماعیل بن الرزاز الجزاری (Father of Robotics )روبوٹکس کا باپ اسماعیل الجزاری
،ولادت: 1136ء– وفات: 1206ء) ایک مسلم سائنس دان، موجد، ریاضی دان، مصنف، انجینئر اور ماہر فلکیات تھے۔[8] وہ دیاربکر میں پیدا ہوئے جو آج کے وسطی اور جنوبی ترکی میں واقع ہے۔انھیں روبوٹ کا سہرا یعنی "روبوٹکس کا باپ" کہا جاتا ہے۔[9]
اسلام کے سنہرے دور میں ایک ایسا مسلمان مکینیکل انجینئر گذرا ہے جسے دنیا "بابائے روبوٹکس" کے نام سے جانتی ہے۔ 1206 عیسوی میں humanoid Robot کا تصور پیش کرنے والا پہلا شخص اسماعیل الجزری تھا۔ (Al-Jazari)
وہ ایک سائنس دان، ریاضی دان، کئی کتابوں کا مصنف، انجینئر اور ماہر فلکیات تھے۔ الجزاری کا پورا نام: بدیع الزمان ابو العزیز اسماعیل بن الرزاز الجزاری تھا۔ الجزاری Al-jazari نے آرٹکلو محل (Artuklu Palace) میں چیف انجینئر کے طور پر بھی کام کیا،
سائنسی میدان میں قرون وسطی کی سب سے اہم شخصیات میں سے ایک الجزاری تھے۔ یہ وہی الجزاری تھا جس نے روبوٹکس کے شعبے کی بنیاد رکھی۔اور پروگرام ایبل آٹو میشن کا تصور پیش کیا ۔
الجزاری نے اپنی تصانیف میں بہت سی مشینوں اور آلات کی تعمیر کے بارے میں مرحلہ وار ہدایات دیں اور خاکوں کی مدد سے اس کی وضاحت بھی کی۔ ان کی تصانیف مسلم انجینئرنگ کے عروج کی داستانیں بیان کرتی ہیں۔
اپنے ہم عصر دوسرے سائنسدانوں کے نسبت وہ منفرد تھے کیونکہ Al-jazari نے اپنی مشینوں کی ہر تفصیل کو احتیاط سے بیان کیا تھا۔ اور یہ ہدایات اتنی اچھی طرح سے منظم تھیں کہ مستقبل کے بہت سے انجنیئرز بغیر کسی مشکل کے اس کے مشینی تخیلات کو سمجھنے کے قابل ہوئے اور ان کو حقیقت کا روپ دیا۔[10]
انھوں نے اپنی کتاب میں جن ایجادات کا ذکر کیا ہے ساتھ ہی خاکوں کی مدد سے اس کی وضاحت بھی کی ہے ان میں پروگرام ایبل آٹومیشن، کنیکٹنگ راڈ، ہیومنائڈ روبوٹکس اور کرینک میکانزم، شامل ہیں۔اس کے علاؤہ الجزاری نے 50 مکینیکل ایجادات کو بھی خاکوں کی مدد سے دستاویزی شکل دی۔[11]
وہ مختلف ہائیڈرولک گیئر کے ذریعے کنٹرول کیے جانے والے جدید پری ماڈرن روبوٹ بنانے کے لیے مشہور تھا۔ اس نے بہت سے ایسے آلات ایجاد کیے جو آج کے روبوٹس کا پیش خیمہ تھے[11]
اسماعیل الجزاری کی حیرت انگیز ایجادات جن میں جدید انجینئرنگ ، ہائیڈرولک اور یہاں تک کہ روبوٹکس کی بنیاد رکھی۔ الجزری نے عملی مشینیں بھی بنائیں جو عام لوگوں کی مدد کرتی تھیں ، جن میں پانی کھینچنے والے آلات بھی شامل تھے جو صدیوں سے کسان استعمال کرتے تھے۔[12][13]
آج دنیا روبوٹس سے واقف ہو چکی ہے۔ اور ہم زندگی کے مختلف شعبوں میں روبوٹس کے استعمال کو اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں۔روبوٹکس کو سائنس کا نیا شعبہ سمجھا جاتا ہے، عوام میں یہی تصور پایا جاتا ہے کہ روبوٹس 20ویں صدی کے سائنسدانوں کی تخلیق ہے، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ سائنس کے اس عظیم شعبے کی جڑیں قرون وسطیٰ کے دور میں تقریباً ایک ہزار سال پہلے کے زمانے میں ملتی ہے[10]
روبوٹس کی اس ترقی میں ایک بڑا کردار پروگرام ایبل آٹومیشن ( Automation) کا ہے۔ روبوٹس کا تصور اسی کے گرد گھومتا ہے۔ اس کا بانی ایک مسلمان مکینیکل انجینئر تھا جسے دنیا "بابائے روبوٹکس" کے نام سے جانتی ہے۔ اس کا نام Al-jazari تھا۔ یہ الجزاری ہی تھا جس نے صدیوں پہلے پروگرام ایبل آٹومیشن (Programmeable Automation) کا تصور پیش کیا۔[10]
الجزاری نے کرینک کنیکٹنگ راڈ سسٹم (crank connecting Rod system) کا تصور پیش کیا جو پانی کو زمین سے بلندی کی طرف لے جانے والی مشینوں میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔[11]
الجزاری نے ایک ایسے پسٹن پمپ کا تصور بھی پیش کیا جو پانی سے چلتا تھا اور اس میں ایک سیکشن پائپ اور دو سیلنڈر تھے۔[11]
الجزاری کی كتاب "في معرفة الحيل الهندسية" کا انگریزی ترجمہ The Book of Knowledge of Ingenious Mechanical Devices
1974 میں ڈینیل ہل نے کی[11]
Czeri ترکی میں تیار کردہ ایک کواڈ کاپٹر ہے۔ اس کا نام اسماعیل الجزری کے نام پر رکھا گیا۔[10]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.