البانیا میں خواتین
From Wikipedia, the free encyclopedia
البانوی خواتین سے مراد وہ خواتین جو البانیا میں رہتی ہیں یا ان سے تعلق رکھتی ہیں۔ البانیا میں خواتین کی پہلی انجمن کی بنیاد 1909 ءمیں رکھی گئی تھی [1] شمالی گھیگ کے علاقے سے تعلق رکھنے والی البانوی خواتین ایک قدامت پسند اور پدرانہ معاشرے میں رہتی ہیں۔ اس طرح کے روایتی معاشرے میں، گھیگ برادریوں میں عورت مردکے ماتحت کردار ہوتی ہے جو "مرد کی برتری" میں یقین رکھتی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف لیبر کے دور کے بعد البانیا میں جمہوریت کی آمد اور آزاد منڈی کی معیشت کو اپنانے کے باوجود یہی صورت حال ہے۔ [2] گھیگ البانوی ثقافت لیکے ڈوکاگجینی کے 500 سال پرانے کنون پر مبنی ہے، ایک روایتی گھیگ ضابطہ اخلاق میں، خواتین کا بنیادی کردار بچوں کی دیکھ بھال اور گھر کی دیکھ بھال کرنا ہے۔ [3]
![Thumb image](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/d/d5/UraniRumbo.jpg/150px-UraniRumbo.jpg)