From Wikipedia, the free encyclopedia
اسلام کریموف ( ازبک: Ислом Абдуғаниевич Каримов; روسی: Ислам Абдуганиевич Каримов، اسلام عبد الغنیکریموف؛ پیدائش 30 جنوری 1938ء، وفات: 2 ستمبر 2016ء) ازبکستان کے پہلے صدر ہیں جو 1990ء سے 2016ء تک صدر کی حیثیت سے براجمان رہے۔
اسلام کریموف | |
---|---|
(ازبک میں: Islom Abdugʻaniyevich Karimov)،(ازبک میں: Ислом Абдуғаниевич Каримов) | |
مناصب | |
صدر ازبکستان (1 ) | |
برسر عہدہ 1 ستمبر 1991 – 2 ستمبر 2016 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 30 جنوری 1938ء [1][2][3][4][5][6][7] سمرقند [1] |
وفات | 2 ستمبر 2016ء (78 سال)[8][1][3][4][7] تاشقند [1] |
وجہ وفات | دماغی جریان خون |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | سوویت اتحاد ازبکستان |
قد | 170 سنٹی میٹر |
جماعت | اشتمالی جماعت سوویت اتحاد |
عملی زندگی | |
مادر علمی | تاشقند اسٹیٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی |
پیشہ | سیاست دان [9]، ریاست کار |
پیشہ ورانہ زبان | روسی ، ازبک زبان |
شعبۂ عمل | سیاست دان |
عسکری خدمات | |
اعزازات | |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
کریموف کو پیدائش کے وقت سمرقند کے یتیم خانے میں رکھا گیا تھا۔ انھوں نے بڑے ہونے پر معاشیات[10] اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔[11] بعد میں وہ کیمونسٹ جماعت روس کے ایک بڑے عہدہ دار بن گئے۔ وہ 1989ء میں جماعت کے پہلے صدر بنے اور مارچ 1990ء میں ازبک سوویت اشتراکی جمہوریہ کے پہلے صدر بن گئے۔[12]
کریموف نے 31 اگست 1991ء کو ازبکستان کو ایک آزاد ملک قرار دیا اور پہلے ازبک انتخابات میں 86٪ ووٹ لے کے پہلے صدر منتخب ہو گئے۔ ان انتخابات کو غیر منصفانہ قرار دیا گيا۔ ازبکستان آئين کے مطابق ایک شخص دوبار ہی صدر منتخب ہو سکتا ہے، مگر دوسری بار کے بعد مسلسل آئين میں ترمیم کر کے وہ اپنی وفات تک صدرتی انتخابات میں حصہ لے کر صدر بنتے رہے ہیں۔ آخری بار مارچ 2015ء کے اختتام پر وہ انتخابات جیتے۔
اسلام کریموف نے 2 ستمبر 2016ء کو وفات پائی۔ 78 سالہ ازبک صدر کو وفات سے چندروزقبل دماغ کی شریان پھٹنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.