اسلامی فوجی اتحاد
From Wikipedia, the free encyclopedia
اسلامی فوجی اتحاد یا مسلم ممالک کا فوجی اتحاد (عربی: التحالف الإسلامي العسكري) 35 مسلم ممالک کا بین الحکومتی فوجی اتحاد ہے جس کی تشکیل 14 دسمبر 2015ء کو سعودی عرب کی قیادت میں ہوئی۔ اتحاد کے مطابق اس کا مقصد یہ ہے کہ "مذہب اور نام سے قطع نظر ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مزاحمت اور جنگ کا محاذ قائم کیا جائے "۔[1][2]
اجمالی معلومات اسلامی فوجی اتحاد, (عربی میں: الْتَّحَالُفُ الْإِسْلَامِيُّ الْعَسْكَرِيّ لِمُحَارَبَةِ الْإِرْهَاب) ...
اسلامی فوجی اتحاد | |
---|---|
(عربی میں: الْتَّحَالُفُ الْإِسْلَامِيُّ الْعَسْكَرِيّ لِمُحَارَبَةِ الْإِرْهَاب) | |
مخفف | (انگریزی میں: IMCTC)، (فرانسیسی میں: AMICT) |
صدر دفتر | ریاض، سعودی عرب |
تاریخ تاسیس | 14 دسمبر 2015ء |
بانی | محمد بن سلمان آل سعود |
قسم | فوجی اتحاد |
مقاصد | دہشت گردی کے خلاف جنگ |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
بند کریں
اس فوجی اتحاد میں 35 مسلم ممالک شامل ہیں، جبکہ 10 سے زائد دیگر مسلم ممالک نے اپنا تعاون کا اعلان کیا ہے، جن میں انڈونیشیا بھی شامل ہے جو دنیا کا سب سے بڑا مسلم آبادی والا ملک ہے اور آذربائیجان بھی اس اتحاد میں شامل ہونے پر غور کر رہا ہے۔ [3][4][5] اس تنظیم کا صدر دفتر سعودی عرب کا دار الحکومت ریاض ہوگا اور اس فوجی اتحاد کی تشکیل کا اعلان سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان السعود نے 14 دسمبر 2015ء کو کیا۔ [6][7]