جامعہ From Wikipedia, the free encyclopedia
اردن یونیورسٹی یا جامعہ اردن (عربی: الجامعة الأردنية) جسے مختصراً یو جے کہا جاتا ہے، ریاستی سرپرستی میں مصروف عمل ایک یونیورسٹی ہے جو اردن کے دار الحکومت عمان میں واقع ہے۔ یونیورسٹی کی سنگ بنیاد سنہ 1962ء میں رکھی گئی۔ اِس وقت اردن میں اعلی تعلیم کے لیے اردن یونیورسٹی قدیم ترین اور عظیم ترین تعلیمی ادارہ ہے۔
| ||||
---|---|---|---|---|
الجامعة الأردنية | ||||
معلومات | ||||
تاسیس | 1962 | |||
نوع | عوامی جامعہ | |||
محل وقوع | ||||
إحداثيات | 32°00′50″N 35°52′22″E | |||
شہر | عمان | |||
ملک | اردن | |||
ناظم اعلی | ||||
صدر | Azmi Mahafzah | |||
کرسی نشین | Adnan Badran | |||
شماریات | ||||
منتظمین | 3095 (as of the academic year 2009/2010) | |||
اساتذہ | 1431 (as of the academic year 2009/2010) | |||
طلبہ و طالبات | 37692 (as of the academic year 2009/2010) (سنة ؟؟) | |||
ویب سائٹ | www | |||
درستی - ترمیم |
اردن کے طلبہ میں اس یونیورسٹی میں حصول تعلیم کا زبردست رجحان پایا جاتا ہے چنانچہ اس کے داخلوں کا اوسط بہت زیادہ ہے۔ اسی بنا پر یہ یونیورسٹی اردن کی مقدم ترین اور عالم اسلام بلکہ مشرق وسطیٰ کی باوقار یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔ یونیورسٹی کا کیمپس شہر عمان کے جبیہہ علاقے میں واقع ہے۔ فی الحال اس یونیورسٹی کا عملہ 1400 افراد پر مشتمل ہے اور 37 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
سنہ 1962ء میں ایک شاہی فرمان کے ذریعہ شمالی عمان میں اردن یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔ یونیورسٹی کے آس پاس کا علاقہ عمان کے شہری اضلاع میں شامل ہے اور یونیورسٹی ضلع کہلاتا ہے۔
سنہ 1973ء میں یونیورسٹی کا ہسپتال قائم ہوا۔ نیز یونیورسٹی شاہ حسین کینسر سینٹر سے بھی ملحق ہے جو امریکا سے باہر قائم ہونے والا پہلا کینسر سینٹر ہے۔
اردن یونیورسٹی کے سینکڑوں معاہدے ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر معاہدے طلبہ کے تبادلہ پروگرام سے متعلق ہیں، تبادلہ کے ان معاہدوں میں 16 معاہدے صرف امریکی یونیورسٹیوں مثلاً وینڈربلٹ یونیورسٹی اور مرے اسٹیٹ یونیورسٹی سے ہیں۔
اردن یونیورسٹی کی طلبہ یونین یونیورسٹی کے طلبہ کی متحدہ تنظیم ہے۔ 80 اراکین پر مشتمل طلبہ کاؤنسل جسے پہلے اتحاد طلبہ کہا جاتا تھا، کا انتخاب ہر سال ہوتا ہے۔ یہ کاؤنسل یونیورسٹی کے طلبہ اور انتظامیہ کے مابین رابطہ کا کام کرتی ہے اور طلبہ سے متعلق اہم امور میں انتظامیہ کا تعاون بھی کرتی ہے۔ اسی طلبہ کاؤنسل کے زیر اہتمام طلبہ کا ماہانہ رسالہ "صوت الطلبہ" شائع ہوتا ہے۔
طلبہ یونین کے قیام کے وقت اس کے اصول و ضوابط بھی طے کیے گئے تھے جو وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہے۔ ان ضوابط کا موجودہ نسخہ طلبہ کی اس کمیٹی کا تحریر کردہ ہے جس میں حمدون خطیب، ملک خلیلہ، خالد غبا، یاسمین ابو طالب، عصام خوری شامل تھے اور ان کے ساتھ انتظامی اراکین میں ڈاکٹر علی محافظہ، ڈاکٹر علی بدران، ڈاکٹر علی سوا شریک تھے۔ ضوابط کا یہ تازہ ترین نسخہ سنہ 2008ء میں نافذ ہوا۔
ویکی ذخائر پر اردن یونیورسٹی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.