ارجنٹائن اسرائیل تعلقات سے مراد وہ بین الاقوامی تعلقات ہیں جو ارجنٹائن اور اسرائیل کے مابین ہیں۔ دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات 31 مئی 1949ء کو قائم کیے تھے۔ [حوالہ درکار]

اجمالی معلومات اسرائیل, ارجنٹائن ...
ارجنٹائن اسرائیل تعلقات

اسرائیل

ارجنٹائن
بند کریں

تاریخ

Thumb
صدر موریسیو ماکری اور وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو، 2016ء

اسرائیل اور ارجنٹائن کے بیچ تعلقات نازیوں کی دھر پکڑ کے سالوں میں بے حد کشیدہ ہو چکے تھے جب اسرائیل کے موساد ادارے نے سابقہ نازی اڈولف ایئیچمین کا اغوا کیا حالاں کہ ارجنٹائن نے اپنا یہ احتجاجی استدلال پیش کیا کہ اس کی حاکمیت کی مہم کے دوران میں پامال کیا گیا تھا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد ارجنٹائن سابقہ نازی افسروں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا تھا کیوں کہ یہ لوگ اپنے ساتھ اس ملک کے لیے شدت سے در کار سرمایہ فراہم کیا اور / یا پھر تکنیکی مہارت فراہم کی تھی۔[حوالہ درکار]

ارجنٹائن کے شامی عرب نژاد صدر کارلاس منعم ارجنٹائن کے پہلے مملکتی صدر تھے جنھوں نے 1991ء میں اسرائیل کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ انھوں نے اسرائیل اور سوریہ کے بیچ مصالحت کی پیش کش کی تا کہ گولان پہاڑیوں کا قضیہ ختم ہو سکے۔[1] تاہم یہ تعلقات ایک آزمائشی موڑ پر آ گئے جب حزب اللہ پر 1992ء کے بیونس آئرس میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملے اور یہودی برادری کے مرکز پر بمباری کے لیے علی الترتیب 1992ء اور 1994ء میں الزامات عائد ہوئے تھے۔ 2013ء سے تقریبًا 100 یہودی تنظیمیں ارجنٹائن حکومت پر اس کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اے ایم آئی اے بمباری کی وجہ سے معاہدے کو ترک کرنے کے لیے زور دیا گیا تھا۔[2][3]

2012ء میں ارجنٹائن کے صدر کریسٹینا فرنانڈیز دے کیرچنیر نے ایک اسرائیلی عرب وفد سے ملاقات کی اور یہ اعلان کیا کہ ارجنٹائن اسرائیلی فلسطینی تنازع میں امن کی بحالی میں قائدانہ کردار نبھائے گا۔ اس سے قبل 2010ء میں ارجنٹائن نے یہ اعلان کیا تھاکہ وہ برازیل کے شانہ بہ شانہ ایک آزاد فلسطینی مملکت کو تسلیم کرتا ہے، جس پر اسرائیل نے سخت تنقیدی رد عمل ظاہر کیا۔[4]

جہاں ارجنٹائن لاطینی امریکا میں سب سے زیادہ یہودی آبادی رکھتا ہے، وہیں اس کے پاس ضد سامیت کے مختلف واقعات بھی پیش آئے ہیں۔[5][6][7] انھی میں سے ایک لا تابلادا میں 58 یہودی قبروں کی بے حرمتی بھی ہے۔ یہ واقعہ 2009ء کا ہے جس میں نامعلوم ارجنٹائنی افراد شامل تھے۔[8] اس قسم کے واقعات کے پس پردہ اکثر زبان زد عام منفی تصویر شامل ہے کہ یہودی لوگ تجارتی مواقع پر قابض ہیں اور ساری دنیا پر سرمایہ داری کے ذریعے حاوی ہیں۔ اسرائیل کی ریاستہائے متحدہ امریکا سے قربت بھی کچھ حلقوں کو اکھرتی ہے۔ [9][10][11]

ستمبر 2017ء میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ارجنٹائن کا سرکاری دورہ کیا۔ اس طرح وہ اسرائیل کے پہلے وزیر اعظم بنے جس نے ارجنٹائن اور لاطینی امریکا کا دورہ کیا۔[12]

وقوع پزیر سفارتی مراکز

Thumb
ارجنٹائن کا سابقہ اسرائیلی سفارت خانہ

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.