From Wikipedia, the free encyclopedia
محمد ابو منصور امام ماتریدی ( 853ء-944ء )
ابو منصور ماتریدی | |
---|---|
(عربی میں: أبو منصور محمد بن محمد بن محمود الماتريدي السمرقندي) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 852ء [1] |
وفات | سنہ 944ء (91–92 سال)[2][3][1][4][5] سمرقند |
شہریت | دولت عباسیہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | فقیہ ، متکلم ، مفسر قرآن ، فلسفی ، متصوف |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [6] |
شعبۂ عمل | اسلامی الٰہیات ، علم کلام ، تفسیر قرآن ، اصول فقہ |
کارہائے نمایاں | کتاب توحید ، تفسیر ماتریدی |
درستی - ترمیم |
پورا نام محمد بن محمد بن محمود ابو منصور ماتریدی سمرقندی حنفی ہے اسلامی فقہ قرآنی تفسیر کے ایک مشہور عالم تھے۔ امام ماتریدی مذہب اہلسنت ماتریدیہ کے بانی ہیں آپ اپنے دور کے علما کرام کے درمیان ایک اعلی مقام کے حامل ہیں_ امام ابو الحسن اشعری کے ہم اثر تھے۔
۔
آپ کی تاریخ ولادت کے متعلق کوئی متعین تاریخ تونہیں ملتی مگر علما کرام نے لکها ہے کہ آپ کی ولادت عباسی خلیفہ المتوكل کے عہد میں ہوئی، سمرقند کے قریب ماترید میں پیدا ہوئے۔
ماتریدی نسبت ہے ماترید کی طرف اور یہ سمرقند ماوراء النهر میں ایک مقام کا نام ہے ،
امام أبو منصور الماتريدي کوبهی علما امت نے "امام الہدى" و "امام المتكلمين" و "امام اہل سنت " وغير القابات سے یاد کیا ،اسلامی الہیات، تفسیر قرآن اور اسلامی فقہ مہارت رکھتے۔
ان کے اساتذہ ابو نصر العياضی ابو بكر الجوزجانی، امام ابو سليمان موسى بن سليمان الجوزجانی، نصير البلخی ،محمد بن مقاتل الرازی ہیں آپ نے جن مشائخ سے علم حاصل کیا ان سب کی سند امام اعظم ابو حنيفہ النعمان سے ملتی ہے۔
آپ علوم قران ،اصول فقہ ،علم كلام وعقائد کے بے مثال ومستند امام ہیں اور آپ کی پوری زندگی حمایت اسلام ونصرت عقيدة اہلسنت والجماعت سے عبارت ہے، اورآپ بالاتفاق اہلسنت والجماعت کے امام جلیل محافظ عقائد اہلسنت قرار پائے، معتزلہ اوردیگر فرق ضالہ کا اپنی مناظرات ومحاورات میں اور تصنیفات وتالیفات میں بھرپور رد وتعاقب کیا اور تمام عمر عقائد اہلسنت کی حفاظت وصیانت وتبلیغ وتشہیرکی۔
صاحب كتاب "كشف الظنون" نے ذکرکیا ہے کہ آپ کی وفات ( 332ھ ) میں ہوئی ہے، دیگر کئی مؤرخين نے سنہ وفات ( 333ھ ) بھی لکھی عبد الله القرشی نے بهى "الفوائد البھیہ" میں سنہ وفات ( 333ھ) 944ء ہے اور آپ کی قبرسمرقند میں ہے۔[7] امام اہل سنت پر اللہ کی بیشمار رحمتیں ہوں اور ان کے صدقے میں ہماری مغفرت فرمائے آمین
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.