روح اللہ خمینی
From Wikipedia, the free encyclopedia
سید روح اللہ موسوی خمینی المعروف امام خمینی ایران کے اسلامی مذہبی رہنما اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی تھے۔ آپ ایران کے پہلے رہبر معظم ایران ہیں۔
روح اللہ خمینی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(فارسی میں: روح الله موسوی خمینی) | |||||||
مناصب | |||||||
رہبر معظم ایران (1 ) | |||||||
برسر عہدہ 3 دسمبر 1979 – 3 جون 1989 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 17 مئی 1900ء [1][2][3][4][5][6][7] خمین [8] | ||||||
وفات | 3 جون 1989ء (89 سال)[9] تہران | ||||||
وجہ وفات | دورۂ قلب | ||||||
مدفن | حرم سید روح اللہ خمینی | ||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
شہریت | ایران | ||||||
جماعت | حزب جمہوری اسلامی | ||||||
زوجہ | خدیجہ ثقفی (1929–3 جون 1989) | ||||||
اولاد | مصطفیٰ خمینی ، احمد خمینی | ||||||
عملی زندگی | |||||||
استاذ | سید حسین طباطبایی بروجردی ، فضل الله نوری | ||||||
تلمیذ خاص | آیت اللہ منتظری | ||||||
پیشہ | سیاست دان [8]، شاعر ، مذہبی رہنما ، آخوند ، الٰہیات دان [8]، متصوف | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | فارسی [10]، عربی | ||||||
کارہائے نمایاں | کشف اسرار | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
لڑائیاں اور جنگیں | انقلاب اسلامی ایران ، ایران عراق جنگ | ||||||
دستخط | |||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
وہ گذشتہ 80 سالوں میں ایران کے پہلے رہنما تھے جنھوں نے اس دنیا کو قدرتی موت کے ساتھ الوداع کہا تھا۔
ان سے پہلے ایرانی حکومت کے سربراہوں کو یا تو جلاوطنی کی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا تھا یا ان کا قتل ہوا تھا۔ جب خمینی کی موت ہوئی تو حکومت ایران نے انھیں اسلام کے پیغمبر حضرت محمد اور ان کے بعد آنے والے اماموں کے بعد سب سے دینی شخص قرار دیا تھا۔[11]
1953ء میں رضا شاہ کے حامی جرنیلوں نے قوم پرست وزیراعظم محمد مصدق کی حکومت کا تختہ الٹ کر تودہ پارٹی کے ہزاروں ارکان کو تہ تیغ کر دیا تو ایرانی علما نے درپردہ شاہ ایران کے خلاف مہم جاری رکھی اور چند سال بعد آیت اللہ خمینی ایرانی سیاست کے افق پر ایک عظیم رہنما کی حیثیت سے ابھرے- آپ کے خاندان نے کشمیر سے ایران ہجرت کی اور خاندان کی نسبت سید علی ہمدانی سے ملتی ہے۔