From Wikipedia, the free encyclopedia
آواز ایک ارتعاش ہے جو ایک لوج دار یا لچکدار وسیلے سے موجوں کی شکل میں گزرتی ہے۔ آواز کی رفتار بتاتی ہے کہ موج ایک خاص وقت میں کتنا فاصلہ طے کرتی ہے۔ خشک فضاء میں 20 درجہ سنٹی گریڈ پر آواز کی رفتار 343 میل فی سیکنڈ (1235 کلومیٹر فی گھنٹہ یا 770 میل فی گنٹہ یا 1129 فٹ فی سکنڈ) ہے۔ آواز ہوا کی بہ نسبت مائعات اور غیر سراخ دار ٹھوس اجسام میں تیزی سے سفر کرتی ہے۔
عموماً، آواز کی رفتار درج ذیل کلیہ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے :
جہاں
چنانچہ، مواد یا وسیلے کی سختی میں اِضافے کے ساتھ آواز کی رفتار میں اِضافہ ہوتا ہے اور کثافت میں اِضافے سے آواز کی رفتار میں کمی آتی ہے۔
آواز کی رفتار متغیر یا تغیر پزیر ہے اور اِس کا زیادہ تر اِنحصار وسیلے کے درجہ حرارت اور خصوصیات پر ہوتا ہے جس میں سے یہ گزرتی ہے۔ مثال کے طور پر، کم سالم وزنی گیسوں (جیسے ہیلیئم) میں، آواز تیزی سے پھیلتی ہے بہ نسبت زیادہ سالم وزنی گیسوں، جیسے زینان، کے . ایک مثالی یا معیاری گیس میں آواز کا اِنحصار صرف اِس کے درجہ حرارت پر ہوتا ہے۔ مستقل درجہ حرارت پر، معیاری گیس کے دباؤ کا آواز کی رفتار پر کوئی اثر نہیں ہوتا، کیونکہ دباؤ اور کثافت کا آواز کی رفتار پر برابر لیکن مخالف اثر ہوتا ہے اور دونوں ایک دوسرے کے اثر کو زائل کرتے ہیں .
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.