From Wikipedia, the free encyclopedia
آمدرفت (آمد و رفت) یا ٹریفک (traffic) سڑکوں پر محرکی گاڑیوں، غیر محرکی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کا گذر یا سیلان ہے۔ اجناس کے تجارتی نقل و حمل اور مبادلے کو بھی آمدرفت کہاجاتا ہے۔ اِس سے لوگوں یا مسافروں کی نقل و حرکت بھی مُراد ہو سکتی ہے۔
سڑکوں پر آمدرفت میں پیدل چلنے والے، جانور، گاڑیاں، گلی سیار (streetcar) اور دوسری سواریاں (conveyances) شامل ہوتی ہیں، آمدرفتی قوانین وہ قوانین ہیں جو آمد و رفت کی تضبیط کرتے اور گاڑیوں کو باقاعدہ بناتے ہیں، جبکہ سڑک کے اُصول وُہ قوانین اور غیر رسمی اُصول ہیں جو آمدورفت کے منظّم اور مناسب بہاؤ کو سہل بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً تخلیق پاتے ہیں۔
منظم آمدرفت میں عموماً خوب قائم شدہ اوّلیات (priorities)، رویات (lanes)، شارع عام (right-of-way) اور چوراہوں (intersections) پر آمدرفتی تحکّم (traffic control) ہوتے ہیں۔
آمدرفت کی تنظیم رسمی طور پر کئی عملداریوں (jurisdictions) میں کی جاتی ہے، جیسے نشان زدہ رویات، توصلات (junctions)، درتبادلات (interchanges)، چوارہے (intersections)، آمدرفتی اِشارے یا علامات وغیرہ۔ آمدرفت کی جماعت بندی اکثر اوقات قسم کے لحاظ سے کی جاتی ہے : وزنی موٹر گاڑیاں (مثلاً کار، ٹرک وغیرہ)؛ دوسری گاڑیاں (مثلاً سائیکل، محرکاب (moped) وغیرہ) اور پیدل چلنے والے۔
ویکی ذخائر پر آمدرفت سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.