From Wikipedia, the free encyclopedia
اٹھویں صدی عیسوی تک سیاسی اور تمدنی لحاظ سے افغانستان ہندستان میں شمار ہوتا تھا۔ اور وہاں کی ترک آبادی بُدھ مت قبول کر چکی تھی لیکن اسلامی سلطنت کی حدود بڑھتے بڑھتے دریائے کابل کے جنوب میں لغمان تک جا پہنچیں تھیں اور اب ان کے اور ہندووں کے درمیان کوئی اور چیز حائل نہ تھی۔ رائے جے پال والی لاہور اپنی آبائی سلطنت کی بتدریج تخفیف سے سخت نالاں تھا اور سبکتگین کے بار بار کے حملوں سے عاجز آ گیا تھا۔ تنگ آمد بجنگ آمد آخر کار وہ ایک لشکر جرار لے کر جس کا رنگ رات کی طرح سیاہ اور جس کی چال طوفانی لہروں کی طرح شور انگیز تھی، لمغان کی وادی میں اُتر آیا۔ [1]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.